skip to Main Content

چچا مشین

کلیم چغتائی
…..
یہ ہیں بچو چچا مشین
دُھن کے پکے ، بڑے متین
دوڑ کے کام آتے ہیں سب کے
کام ہو برما میں یا چین
اک بندوق بھی رکھتے ہیں یہ
جس کے آگے ہے سنگین
موسیقی سے دلچسپی ہے
خوب بجا لیتے ہیں بین
جب بھی کپڑے سلواتے ہیں
جیبیں رکھواتے ہیں تین
اردو میں گڑبڑ کرتے ہیں
سین کو یہ کہتے ہیں شین
جب غلطی ان سے ہوجائے
یہ بن جاتے ہیں مسکین
گھوڑے پر جب چڑھ جاتے ہیں
تب اس پر کستے ہیں زِین
اونٹ کے اوپر چڑھ کر پھسلے
کسی کو آیا نہیں یقین
ایک پرندہ بھی پالا ہے
وہ ہے چھوٹا سا شاہین
جب بھی دعائیں یہ کرتے ہیں
فوراً کہتے ہیں آمین
ایک نصیحت کرتے ہیں یہ
بُھول نہ جانا اپنا دین
مشکل الفاظ کے معنی:
سنگین : نوک دار چھری جیسا ہتھیار جو بندوق کے آگے لگایا جاتا ہے
زین: گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھنے کے لیے چمڑے کی نشست (سِیٹ)
آمین: ایسا ہی ہو
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top