skip to Main Content
بقراط

بقراط

بقراط 460 قبل مسیح میں جزیرہ کوس میں پیدا ہوا۔اگرچہ یونانیوں کو انسانی جسم کی چیر پھاڑ سے سخت نفرت تھی، لیکن بقراط نے تشریح اعضا کے مطالعہ و تحقیق میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کرکے تشریح اعضا میں بہت بڑا اضافہ کیا۔ وہ اپنے زمانے کے رواج کے خلاف بیماری کے متعلق ہر قسم کی اوہام پرستی کا مخالف تھا۔ اس کو یقین تھا کہ انسانی جسم میں صرف قدرتی وجود سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے، اس کا جنوں بھوتوں سے کوئی تعلق نہیں۔ اس عقیدے سے طب میں نئے تجربات اور ایجادات کا دروازہ کھل گیا۔
بقراط کے متعلقہ زیادہ تر معلومات ایک تو افلاطون اور ارسطو کے حوالوں سے ہوئی ہیں جو اس کے قریب العصر تھے اور دوسرے مجموعہ رسائل بقراط سے۔ یہ چند طبی رسالوں کا مجموعہ تھا جو 300 قبل مسیح کے بعد مدرسہ اسکندریہ میں شائع ہونے لگے تھے، لیکن یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ ان رسالوں سے کتنے واقعی بقراط کے تصنیف کردہ ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top