برٹش لائبریری
برٹش لائبریری متحدہ انگلستان کی قومی لائبریری ہے جو لندن میں یوسٹن ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے۔اپنی فہرست کے اعتبار سے یہ دنیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے، جس میں دنیا بھر کی تقریباً پندرہ کروڑ اشیا موجود ہیں، ہر خاص و عام شخص اس سے استفادہ کرسکتا ہے۔ اس لائبریری میں متحدہ انگلستان اور آئرلینڈ میں چھپنے والی تمام کتب رکھی جاتی ہیں۔یہ لائبریری ایک بڑا تحقیقی مرکز بھی ہے جس میں کتابیں، نقشے ، وڈیوز، آڈیوز، اخبارات، میگزینز، ڈیٹا بیس، نقشے، مہریںاور تصاویر سمیت بہت سی دیگر چیزیں مختلف زبانوں اور فارمیٹ میں موجود ہیں۔اس لائبریری میں 4.1 کروڑ کتابوں کے ساتھ دو ہزار قبل مسیح تک کی تاریخی اشیاءبھی محفوظ ہیں۔اس لائبریری میں ہر سال تیس لاکھ نئی اشیاءکا اضافہ ہوتا ہے، جسے محفوظ کرنے کے لیے کافی جگہ درکار ہوتی ہے۔سن ۲۱۰۲ ءمیں لائبریری میں ڈجیٹل لائبریری سسٹم کا اضافہ کیا گیاجس میں دنیا بھر میں شائع ہونے والی کتابوں کو پی ڈی ایف یا دیگر ای فارمیٹ میں محفوظ کیا جاتا ہے۔سن ۳۷۹۱ءسے پہلے لائبریری برٹش عجائب خانے کا حصہ تھی جس کے بعد لائبریری اور عجائب خانے کے الگ الگ شعبے بنادیے گئے۔ ۷۹۹۱ءمیں لائبریری کی عمارت کو عجائب خانے کی عمارت سے الگ کردیا گیا اور اسے ایک الگ حیثیت دے دی گئی۔