skip to Main Content
بھنبھری یا ہیلی کاپٹر

بھنبھری یا ہیلی کاپٹر

محمد علی ادیب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھنبھری دیکھی ہے آپ نے ۔۔۔! نہیں دیکھی تو اب دیکھ لیں۔یہ تتلی کی ایک قسم ہے جس کے ہیلی کاپٹر کی طرح پَر ہوتے ہیں۔ بھنبھری کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہیلی کاپٹر اُڑ رہا ہو۔ بچپن میں سبھی کو تتلیوں کے ساتھ کھیلنے میں بہت مزا آتا ہے۔ ان تتلیوں میں سب سے زیادہ اچھی تتلی بھنبھری لگتی ہے۔ جب بھی بارش ہوتی تو بھنبھری کی بھوں بھوں کی آوازیں آتی ہیں۔ دراصل یہ اطلاع ہوتی ہے کہ ہم بھی پہنچ گئی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نمی والی جگہ پر زیادہ نظر آتے ہیں۔ 
بھنبھری کی نسل
بھنبھری آڈونیٹے نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ قسم دنیا کے ہر علاقے میں پائی جاتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس کی ۷۵۳،۲ تسلیم شدہ قسمیں ہیں۔ 
بھنبھری کے پَر
ہیلی کوپیٹرگوشت خور حشرات میں سے ایک قسم ہے جس کا جسم پتلا اور لمبا ہوتا ہے اور اس کے پاس پَروں کے دو جوڑے ہوتے ہیں۔ پَروں کے دونوں جوڑوں کی شکل ہیلی کوپیٹرکے مقابلے میں ملتی جلتی ہے۔ اس لیے اس کا نا م ہیلی کوپیٹرکے نام سے مشہور ہے۔ 
بھنبھری کا پیٹ 
اس کا پیٹ ایک خاص قسم کا باہر کو نکلا ہوا ہوتا ہے ، جو تیرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ہیلی کوپیٹر عام طور پر سست رفتاری سے پرواز کرتا ہے۔ 
بھنبھری کے انڈے
ہیلی کوپیٹر کی مادہ عام طور پر پانی میں انڈے دیتی ہے۔ پیدا ہونے والا لاروا پانی میں رہتا ہے اور دوسرے لارواں کا شکار کرتا ہے۔ اس لیے ان انڈوں کی حفاظت مادہ ہیلی کوپیٹر خود کرتی ہے اور اُن کو دیگر خطرات سے بھی بچاتی ہے۔
بھنبھری کی غذا
اس کی غذا آٹھ ٹانگوں والے کیڑے ہوتے ہیں جن کا شکار کر کے وہ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top