بے چارگی
صاحب کھچا کھچ بھری بس میں کھڑے تھے کہ ایک تگڑے آدمی نے ان کے پیر پر اپنا پیر رکھ دیا۔
وہ صاحب زیادہ دیر تک تکلیف برداشت نہ کر سکے اور مارے درد کے بِلبلا اُٹھے اور اس تگڑے آدمی سے کہنے لگے: ’’آپ کے خیال میں نزع کا عالم اچھا ہے یا موت کا؟‘‘
تگڑے آدمی نے جواب دیا: ’’ظاہر ہے موت کا۔‘‘
ان صاحب نے جواب دیا: ’’تو خدارا اپنا دوسرا پاؤں بھی میرے پاؤں پر رکھ دیجیے۔‘‘
Facebook Comments