بات ختم کرو
ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی بیوی کو اپنی جیب سے کچھ پیسے نکالتے ہوئے دیکھ لیا۔کانسٹیبل غصہ سے گرج دارآوازمیں بولا:’’میں تمھارا شوہر ہی نہیں بلکہ پولیس کانسٹیبل بھی ہوں اور اس حرکت پر تمھیں گرفتار بھی کرسکتا ہوں۔‘‘
بیوی بالکل نہ گھبرائی بلکہ انہی پیسوں میں سے ایک سو روپے کا نوٹ نکال کر شوہر کو تھماتے ہوئے کہنے لگی: ’’چلو بھئی بات یہیں پر ختم کرو۔‘‘
Facebook Comments