بنارس کا لنگڑا
آغا حشر،بنارس میں پیدا ہوئے اور ان کے ایک پاؤں میں لنگ تھا۔جس کی وجہ سے وہ لنگڑا کے چلتے تھے۔ایک روز آغا حشر اور حکیم شفاء الملک بیٹھے آ م کھا رہے تھے۔آغا آم کھاتے جاتے اور کہتے جاتے تھے:’’بھئی حکیم!بمبئی کے الفانسو کا جواب نہیں،لکھنؤکا سفیدہ اس کے آگے کیا چیز ہے۔‘‘
’’جی بجا ارشاد فرمایا آپ نے،‘‘حکیم نے جواب دیا۔’’لیکن ہم تو بنارس کے لنگڑے پر لٹو ہیں۔‘‘
Facebook Comments