اندھے کے کندھے لنگڑا چڑھا،بن گیا ان کا کام
اندھے کے کندھے لنگڑا چڑھا،بن گیا ان کا کام
………………………………………………….
مطلب اوراستعمال:
……………………
اگر لنگڑا اندھے کے کندھے پر بیٹھ جائے۔لنگڑا راستہ بتائے اور اندھا چلے تودونوں اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے یا اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے۔یعنی لنگڑا اندھے کی اور اندھا لنگڑے کی لاچاری کو دو کر سکتا ہے۔آپس میں میل ملاپ اور باہمی تعلقات سے مشکل کام بھی حل ہو جاتے ہیں۔عقل اور تدبیر سے مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہو جاتا ہے۔
پس منظر:
………..
اس کہاوت سے متعلق ایک چھوٹی سی مشہور حکایت اس طرح بیان کی جاتی ہے :
ایک مرتبہ ایک گاؤں میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ سے بچنے کے لئے گاؤں کے لوگ گاؤں چھوڑ کر بھاگنے لگے۔اندھا دیکھ نہ سکنے کے سبب آگ سے گھر گیاار بھاگ نہ سکنے کے سبب لنگڑے کا بھی یہی حال ہوا۔آخرمیں ان دونوں کو ایک ترکیب سوجھی۔لنگڑا اندھے کے کندھے پر بیٹھ گیااور اسے راستہ بتانے لگا۔اس طرح تھوڑی دیرکے بعد وہ لوگ گاؤں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔