ایک سوال
اُستاد: ’’بیٹا کل تیاری کر کے آنا ایک سوال پوچھوں گا۔‘‘
اُستاد (دوسرے دن): ’’بیٹا بتاؤ تمھارے سر پر کتنے بال ہیں؟‘‘
بچہ: ’’دو کروڑ پینتیس لاکھ ایک سو اُنتالیس!‘‘
استاد: ’’ تمھیں کیسے پتا؟‘‘
بچہ: ’’ سر آپ نے کہا تھا کہ آپ ایک ہی سوال پوچھیں گے لہٰذا میں اسی کی تیاری کرکے آیا ہوں۔‘‘
Facebook Comments