امامہ بیٹی
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
ٔپیاری پیاری امامہ بیٹی
باتیں ان کی میٹھی میٹھی
بسکٹ بھی اچھا لگتا ہے
انہیں زیادہ بھائے ٹافی
مل جائیں جو فرنچ فرائز
رات کے کھانے کی ہو چھٹی
گوشت اگر ہو کھانے میں تو
بڑھ جائے ان کی دل چسپی
اے بی سی ڈی اور الف ب
یاد انہیں ہے تھوڑی تھوڑی
بڑے تو ان کو کہیں امامہ
بچوں کی کہلائیں آپی
دادی امی پیار ہیں کرتی
دادا ابو کی تو چہیتی
ہیں بالکل یہ سیدھی سادی
غیروں سے شرمانے والی
سمجھائیں تو مان بھی جائیں
لیکن اپنی ضد کی پکی
کبھی بڑوں کی بات جو مانیں
پاتی ہیں پھر تو شاباشی
مما سے تو پٹ جاتی ہیں
ان کے لاڈ اٹھائیں نانی
مشکل لفظ کے معنی:
چہیتی: پیاری
Facebook Comments

