skip to Main Content

بڑا پہَلْواں

کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
میں ہوں بچو بڑا پہَلْواں
روز بناتا ہوں اپنی جاں
بڑا پہَلْواں لوگ ہیں کہتے
نام ہے ویسے میرا گل خاں
اکھاڑے میں گر تم آؤ
وہاں چلے میرا ہی فرماں
بڑے بڑے آئے ہیں لڑنے
سبھی نے گر کر کی ہے غُوں غاں
دیا مجھے چیلنج کئی نے
مجھے ہرانا نہیں ہے آساں
مجھ کو چِت کرنے کی کوشش
کرکے ہر اک ، ہوگیا نالاں
اول چُننے جج جو بیٹھے
مجھ کو دیکھا ، بولے “ہاں ہاں !”
یہ سب مجھ کو رب نے دیا ہے
ہے اس کا ہی مجھ پر احساں
دل میں حسرت کوئی نہیں ہے
میرے گھر میں کم ہے ساماں
صرف مجھے اللہ کا ڈر ہے
ہر شے میں ہے صرف اس کی چھاں
مشکل الفاظ کے معنی:
فرماں : حکم
غوں غاں : بچوں کی طرح بولنا، جو سمجھ میں نہ آئے
نالاں ؛ ناکام ، شکایت کرنے والا، تنگ آجانے والا
احساں : مہربانی ، کرم
چھاں : چھاؤں ، عکس، کسی کی طرح لگنا
Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top