حفصہ صدیقی
بچوں کے لیے مزے دار اور دلچسپ کہانیاں لکھنے والی حفصہ صدیقی ۱۶؍ اکتوبر کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ اُنھوں نے لکھنے کا آغاز ماہنامہ ساتھی سے کیا۔ حفصہ صدیقی کی بچوں کی نفسیات سے متعلق ایک اہم کتاب ’بچوں سے گفتگو کیسے کریں؟‘اسلامک ریسرچ اکیڈمی نے شائع کی ہے۔ آپ شعبہ ابلاغِ عامہ میں پی ایچ ڈی کر چکی ہیں، جامعہ کراچی کے شعبہ تصنیف و تالیف سے منسلک رہی ہیں اور آج کل جامعہ کراچی کے ایک شعبے میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
Facebook Comments