حمد باری تعالیٰ
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
سب کے ہے واسطے فیضان ترا
سارے عالم پہ کرم ہے تیرا
ایسی نعمت سے نوازا ہم کو
تو نے ایمان ہمیں ہے بخشا
تجھ کو پانا نہیں مشکل ہرگز
ذرے ذرے میں ہے جلوہ تیرا
یہ جہاں کیوں نہ حسیں ہو یا رب
ہر جگہ حسن ترا ہے بکھرا
تو نے اس کائنات کو مالک
کیسی قدرت سے ہے تخلیق کیا
تو نے ظلمت کو مٹانے کے لیے
نور، مہ و مہر و انجم کو دیا
کیا مجھے ڈر ہے کسی کا جب کہ
ہے نگہبان مرا تو آقا
عاجزی سے ہے گزارش میری
ہو رضا اپنی عطا اے مولا
ہے دعا جاؤں جب اس دنیا سے
ذکر ہو میری زباں پر تیرا
Facebook Comments