skip to Main Content

سعید نقوی

سعید نقوی
۔۔۔۔۔

سید سعید اختر نقوی المعروف سعید نقوی 19جنوری 1959ء میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔ڈاکٹر سعید نقوی طب کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اپنے اہل خانہ سمیت امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم ہیں۔ڈاکٹر سعید نقوی کے والد 1952ء میں ہندوستان کے شہر فتح پور سے ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم پر بہت محنت کی ۔ ڈاکٹر سعید نقوی بچپن ہی سے پڑھائی میں بہت اچھے تھے اور اپنی جماعت میں ہمیشہ اول درجے سے پاس ہوتے تھے۔ ڈاکٹر سعید نقوی نے دوسال کراچی میں نیو کلیئرکے شعبے اٹامک انرجی کمیشن میں کام کیا۔1986ء میں وہ ملک سے باہر چلے گئے۔انہوں نے ملازمت کے سلسلے میں مختلف ملکوں کا سفر کیا۔وہ ایران، سعودی عرب اور آئر لینڈ بھی گئے اور کچھ سال انگلینڈ میں بھی کام کیا۔اس کے بعد وہ امریکہ چلے گئے اور تاحال وہ امریکہ کی ایک طبی کمپنی سے وابستہ ہیں۔
ڈاکٹر سعید نقوی نے متعدد افسانے لکھے، اورتیرہ کتابوں کے تراجم بھی کیے۔ انہوں نے جہاں بڑوں کے لیے اتنا لکھا وہیں بچوں کے لیے بھی تین ناول ترجمہ کیے۔ جن کے عناوین کچھ اس طرح ہیں:
۱۔بوائے
۲۔ننھا شہزادہ
۳۔ چاکی اور دریا

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top