skip to Main Content

خالو

اکبر الہ آبادی دلی میں خواجہ حسن نظامی کے ہاں مہمان تھے، سب لوگ کھانا کھانے لگے تو آلو ترکاری اکبر کو بہت پسند آئی۔ اُنھوں نے خواجہ صاحب کی دختر حور بانو سے (جو کھانا کھلارہی تھی) پوچھاکہ بڑے اچھے آلو ہیں، کہاں سے آئے ہیں اس نے جواب دیا کہ میرے خالو بازار سے لائے ہیں۔ اس پر اکبر نے فی البدیہہ شعر پڑھا:

لائے ہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کے بازار سے آلو اچھے

اس میں کوئی شک نہیں ہیں حور کے خالو اچھے

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top