بچے کی دعأ
علامہ محمّد اقبال
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا ميری
زندگی شمع کی صورت ہو خدايا ميری
دور دنيا کا مرے دم سے اندھيرا ہو جائے
ہر جگہ ميرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
ہو مرے دم سے يونہی ميرے وطن کی زينت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زينت
زندگي ہو مری پروانے کی صورت يا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت يا رب
ہو مرا کام غريبوں کی حمايت کرنا
درد مندوں سے ضعيفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ ! برا ئی سے بچا نا مجھ کو
نيک جو راہ ہو ا س رہ پہ چلا نا مجھ کو
Facebook Comments