لیونارڈو
لیونارڈو ایک مصور کی حیثیت ہی سے مشہور نہیں بلکہ وہ ہر فن مولا تھا۔ مصوری میں کمال پیدا کرنے کے علاوہ اس نے سنگ تراشی، موسیقی، انشا پردازی، انجینئرنگ، فن تعمیر اور سائنسی تحقیق میں بھی نام پیدا کیا۔ یہاں تک کہ اس نے ہوائی جہاز بنانے کی کوشش بھی کی۔ 1452 میں اٹلی کے شہر فلارنس یورپ میں علم و فضل کا مرکز تھا، چنانچہ لیونارڈو کے باپ نے اس کو بہترین تعلیم دلوائی۔1502 میں لیونارڈو نے سیزر بورجیا کی ملازمت کرلی اور انجینئر اور ماہر تعمیر کی حیثیت سے اٹلی کے اکثر حصوں کا دورہ کرنے لگا۔ فلارنس واپس آنے کے بعد اس نے اپنی بلکہ تاریخ کی مشہور ترین تصور مونالیزا پر چار سال صرف کیے اور اس کے بعد یہی کہتا رہا کہ ابھی یہ تصویر مکمل نہیں ہوئی۔ 1506 میں وہ فرانس کے باداہ لوئی دواز دہم کاروباری مصور مقرر ہوا۔ اس نے اپنی زندگی کے آخری سال وہیں بسر کیے اور 2 مئی 1519 کو فوت ہوگیا۔