ابراھام لنکن
لنکن کی زندگی کی کہانیاں ہر امریکی کی زبان پر ہیں اور ہر امریکی اس سے محبت کرتا ہے، چھوٹی عمر میں ایک دفعہ ایک کشتی میں بیٹھ کر نیو آرلینز گیا جہاں غلاموں کی ایک منڈی تھی۔ لنکن نے اس منڈی میں جو منظر دیکھا وہ اس کو تمام عمر نہ بھولا۔ پھر وہ وکیل بنا۔
لنکن 16 فروری 1809 کو ہارڈین کائونٹی میں پیدا ہوا۔ پھر انڈیانا چلا گیا۔ وہاں 1812 میں اس کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ اس کو صرف ایک سال تک باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا تھا، لیکن اسے پڑھنے کا ایسا چسکا تھا کہ جو کتاب ملتی اسے پڑھ ڈالتا۔ الینائے کی ایک دکان پر کلرکی کی، پھر ایک گائوں میں پوسٹ ماسٹر ہوا۔ پھر پیمائش کا کام کرتا رہا۔ آخر قانون کی تعلیم پا کر 1839 میں سپرنگ فیلڈ کے مقام پر وکالت کرنے لگا۔ 1842 میں کانگرس کا ممبر منتخب ہوگیا۔ اگرچہ پہلی دفعہ کچھ زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوا۔ لیکن جب 1858 میں اسٹیفن ڈگلس نے غلامی کا مسئلہ چھیڑا اور مباحثہ شروع ہوا تو لنکن نے غلامی کے خلاف ایسی شاندار تقریریں کیں کہ 1820 میں ری پبلکن پارٹی نے اس کو صدارت کے لیے نامزد کردیا۔ چوں کہ ڈیموکریٹوں میں پھوٹ پڑی ہوئی تھی، اس لیے لنکن کی کامیابی یقینی ہوگئی۔4 اپریل 1825 کو صدر لنکن فورڈ تھیٹر میں بیٹھا تھا کہ ایک سیاسی دشمن نے اس کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔