مردم شناس
ابراہیم جلیس اپنی ہی عظمت کے گن گا رہے تھے:’’صدر ایوب نے کابینہ کے اجلاس میں میرا ذکر کیا اور کہا یہ لفنگا ابراہیم جلیس اپنے آپ کو سمجھتا کیا ہے……‘‘جس پر ڈرامہ نگار خواجہ معین بے ساختہ ہنس پڑے تو جلیس نے کہا:’’تمہیں شک ہے اس پر؟‘‘
’’نہیں نہیں……‘‘خواجہ صاحب نے کہا:’’مجھے ہنسی اس بات پر آئی ہے کہ میں ایوب خان کی مردم شناسی کا قائل نہ تھا،آج پتا چلا کہ وہ کتنے مردم شناس تھے۔‘‘
Facebook Comments