دو خصلتیں
اشعب بن اُمِ جلندح نے رسول ﷺ کا زمانہ بھی دیکھا اور خلفاءِ راشدین کا بھی بلکہ بعد میں بھی زندہ رہا۔ اس سے کسی اموی خلیفہ نے دریافت کیا :اشعب تم نے اتنی لمبی عمر پائی کہ دوسروں کو رشک ہوتا ہے۔تو نے رسول ﷺ کے بے شمار صحابیوں سے ملاقات کی۔تجھے کئی صحابہ کرام سے سنی ہوئی حدیثیں یاد ہوں گی۔کوئی یاد ہے تو ہمیں بھی سنا۔‘‘
’’مجھ سے زیادہ کسے یاد ہوں گی۔‘‘اشعب نے کہا اور ایک حدیث روایت کرنے لگا:
’’مجھ سے عکرمہ نے کہا کہ ابو عباس نے بتایا،حضور ﷺ نے فرمایا جس مومن میں دو خصلتیں جمع ہو جائیں گی،وہ جنت کا حق دار ٹھہرے گا۔‘‘
اتنا کہہ کر اشعب نے سکوت کیا تو اموی خلیفہ نے پوچھا:’’وہ دو خصلتیں کون کون سی ہیں؟‘‘
’’ایک عکرمہ بھول گئے تھے،دوسری مجھے یاد نہیں۔‘‘اشعب نے جواب دیا۔
Facebook Comments