آپ کا نوکر ہوں کچھ بینگنوں کا نوکر نہیں .............................................. مطلب اوراستعمال: ........................ آپ کی…
آپ ہی کی جوتیوں کا صدقہ ہے
آپ ہی کی جوتیوں کا صدقہ ہے
…………………………….……..
مطلب اوراستعمال:
……………………
آپ ہی کی بدولت ہے۔آپ ہی کے کرم سے ہے یعنی آپ ہی کا اپنا مال ہے۔میرا کچھ نہیں ہے۔میں تو محض ایک وسیلہ ہوں۔ کسی بڑے آدمی یا بزرگ شخص کے سامنے اس کی بڑائی اور اپنی کم مائیگی کا اظہار کرنے کے لئے اس کہاوت کو کہتے ہیں۔اس کہاوت کا تعلق ایک دل چسپ کہانی سے ہے۔
پس منظر:
…………
ایک مسخرے نے کسی تقریب کے موقع اپنے عزیز و اقارب کو مدعو کیا۔جب وہ لوگ کھانے میں مصروف ہو گئے تو اس شخص نے اپنے نوکر کو حکم دیاکہ نظریں بچا کر ان سب کے جوتے اٹھا لے اور بازار میں جا کر فروخت کر آ۔نوکر نے ایسا ہی کیا۔لوگوں نے کھاتے وقت اس کی بہت تعریفیں کیں اور کہاآپ نے ہم لوگوں کی خاطر بہت زحمت کی اور نہایت عمدہ عمدہ کھانے پیش کیے۔اس شخص نے ہاتھ جوڑ کر نہایت عاجزی اور انکساری سے کہا۔میں کہاں اس لائق ہوں کہ آپ لوگوں کی خاطر و مدارت کر سکتا۔آپ ہی کی جوتیوں کا صدقہ ہے۔کھانے سے فارغ ہونے کے بعد جب ان لوگوں کو پتا چلا کہ ہم لوگوں کی جوتیوں کو بیچ کر اس کھانے کی رقم ادا کی گئی ہے تو حیرت زدہ رہ گئے۔اس کہاوت کو یوں بھی کہا جاتا ہے کہ’’یہ سب آپ کی جوتیون کا صدقہ ہے۔‘‘
Facebook Comments