skip to Main Content

خوشامد

چاپلوس لوگ دوستوں کی طرح نظر آتے ہیں،جیسے بھیڑیے کتوں کی طرح۔(آسکر وائلڈ)

 

خبردار کسی بھانڈ سے اپنی تعریف نہ سننا۔وہ کنگال تجھ سے نفع کا امیدوار ہے۔اگر تو کسی دن اس کی حاجت برداری نہ کر سکا تو تجھ میں سو عیب نکالے گا۔(شیخ سعدی)

 

خوشامد کرنے والا اور سن کر خاموش ہونے والادونوں کمینے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو دھوکہ دیتے ہیں۔(شیکسپیئر)

 

جو شخص اپنی تعریف پر خوش ہوتا ہے اور خوشامد پسند کرتا ہے،پرلے درجے کا بے وقوف ہے۔(شیخ سعدی)

 

چاپلوس اس لیے آپ کی چاپلوسی کرتا ہے کہ وہ آپ کو بے وقوف سمجھتا ہے جبکہ آپ یہ سن کر خوش ہوتے ہیں۔(ٹالسٹائی)

 

حق سے زیادہ کسی کی تعریف چاپلوسی ہے اور استحقاق سے کم حسد۔(نامعلوم)

 

خوشامدی لوگ تیرے لیے تکبر کا تخم ہیں۔(جعفر صادق ؒ )

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top