تشریف رکھیے
پطرس بخاری سے ایک مرتبہ ایک اعلا عہدہ دار ملاقات کے لیے آئے تو پطرس نے کہا کہ تشریف رکھیے۔
یہ سن کر عہدہ دار کو محسوس ہوا کہ شاید بے اعتنائی برتی گئی ہے، چنانچہ اُنھوں نے پطرس صاحب سے کہا: ’’آپ کو معلوم بھی ہے کہ میں محکمۂ برقی کا ڈائرکٹر ہوں۔‘‘
پطرس نے فوراًجواب دیا: ’’پھر آپ دو کرسیوں پر تشریف رکھیے۔‘‘
Facebook Comments