ایشیا اور یورپ
کیمبرج کی تعلیم کے زمانے میں اقبال کی چند ساتھیوں سے مذہب پر بحث چھڑ گئی۔ ایک صاحب پوچھنے لگے: ’’کیا بات ہے کہ دنیا میں جتنے بھی پیغمبر آئے وہ سب ایشیا ہی میں آئے، یورپ میں ایک بھی پیدا نہیں ہوا۔ ‘‘
اقبال نے جواب دیا: ’’شروع ہی میں اللہ میاں اور شیطان نے اپنا اپنا چن لیا۔ اللہ نے ایشیا کو پسند کیا اور شیطان نے یورپ کو۔ لہٰذ اللہ میاں کے جتنے بھی پیغمبر آئے وہ ایشیا میں آئے اور شیطان کے کارندے یورپ میں۔‘‘
Facebook Comments