skip to Main Content

سبب کچھ اورہے تو جس کو خود سمجھتا ہے

سبب کچھ اورہے تو جس کو خود سمجھتا ہے
زوال بندۂ مومن کا بے زری سے نہیں ہے
اگر جہاں  میں  مرا  جوہر  آشکار  ہوا
قلندری سے ہوا ہے تونگری سے نہیں

…………..

اے دور حاضر کے مسلم!تجھے اپنے زوال کا سبب خوب معلوم ہے۔ تیرا زوال مال و دولت کی کمی کی وجہ سے نہیں ہے۔ تجھے یہ معلوم ہے پھر بھی ہر طریقے سے دولت کو حاصل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ مجھے (اقبال) دیکھو کہ دنیا میں عزت و احترام کا مقام کیسے ملا؟ مجھے شہرت و ناموری کیسے حاصل ہوئی؟ اس کا سبب دولت نہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میرے پاس دولت تھی ہی نہیں۔یہ سب کچھ مجھے اللہ سے لو لگانے، درویشی اور عاجزی اختیار کرنے کے صلے میں ملا ہے۔تو اے مسلم! تو اپنی حقیقت کو پہچان اور اپنی اصل کی طرف لوٹ، دنیا تیرے پیچھے چلے گی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top