skip to Main Content

سی ایس لیوس (C.S.Lewis)

کلائیو سٹیپلز لیوس(29نومبر1898تا 22نومبر 1963) ایک برطانوی مصنف اور ادبی دانش ورتھا۔وہ آکسفورڈ اور کیمبرج، دونوں اداروں میں انگریزی ادب کی اسامیوں پر فائز رہا۔ ویسے تو وہ ’ دی کرونیکل آف نارنیا ‘ کے مصنف کے طور پر مشہور ہوا مگر اس کی دیگر ادبی کاوشوں نے بھی شہرت حاصل کی، جن میں The Screwtape Lettersاور The Space Trilogyسر فہرست ہیں۔
لیوس،The Lord of The Ringکے مصنف J.R.R.Talkienکا قریبی دوست تھا۔دونوں ادیبوں نے اوکسفورڈ کے شعبہ انگریزی میںایک ساتھ خدمات انجام دیں اور دونوں ہی اوکسفرڈ کے غیر رسمی ادبی گروپ میں سرگرم رہے جسے ’انکلنگز‘ کہا جاتا ہے۔
لیوس نے تیس سے زائد کتابیں لکھیں جن کے تیس سے زائد زبانوں میں تراجم ہوکران کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔سب سے زیادہ فروخت سات کتابوں کے سلسلے’ دی کرنیکل آف نارنیا‘ میں شامل کتابوں کی ہوئی۔
1956ء میں لیوس نے امریکی مصنفہ Joy Davidmanسے شادی کرلی۔چار سال بعد 45 سال کی عمر میں وہ کینسر کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں۔22نومبر1963کولیوس اپنی پینسٹھویں سال گرہ سے ایک ہفتہ پہلے گردے ختم ہونے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top