عفیفہ پیاری
کلیم چغتائی
۔۔۔۔۔
بیٹی عفیفہ پیاری پیاری
اس پر گھر والے ہیں واری
بھائی سے جو شے بچ جائے
پھر آتی ہے ان کی باری
موڈ اچھا ہو تو ہے نشانی
چہرے پر شوخی ہو طاری
بستر پر تو چڑھ جاتی ہیں
دُور پہنچ سے ہے الماری
دیکھتی ہیں یہ شوق سے گھنٹوں
جب بھی گلی میں آئے مداری
اکثر دن میں سو جاتی ہیں
پھر کرتی ہیں شب بیداری
کھیل کود سے جب تھک جائیں
سونے کی پھر ہو تیاری
دادا کو جاگیر یہ سمجھیں
دادی کی بھی ہیں یہ دلاری
بابا کے شانوں پر چڑھ کر
کرتی ہیں یہ خوب سواری
نانا کی آنکھوں کی ٹھنڈک
نانی سے بھی اچھی یاری
ہے یہ دعا اپنی تو عفیفہ
دُور رہے ہر اک بیماری
سیرت پاؤ روشن روشن
اچھی باتیں سیکھو ساری
Facebook Comments

