skip to Main Content

رسول پاک ﷺ کا ادب

 طالب ہاشمی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک دفعہ ایک سید صاحب حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آئے اور اپنے کفن کے لئے کپڑ ے کا سوال کیا۔اس وقت مخدوم صاحب ؒکے پاس نہ کوئی کپڑا تھا اور نہ روپیہ لیکن وہ سوالی کو کبھی اپنے دروازے سے خالی ہاتھ نہ بھیجتے تھے۔اپنے خادم سے فرمایا:
”بھائی !سردی کا موسم گزر چکا ہے ۔میرے جاڑے کے بستر سے روئی نکال کر ان صاحب کو دے دو ۔اور روئی بیچ کر جو رقم ملے اس کو غریبوں میں تقسیم کر دو۔“
یہ فرما کر انھوں نے نماز کی نیت باندھ لی۔
خادم نے مخدوم صاحب کے حکم کے مطابق عمل کیااور ساتھ ہی کہا:
”حضرت مخدوم جہانیاں سوال کر نے والے پر کس قدر مہربانی فرماتے ہیں ۔پھر اس نے قرآن پاک کی یہ آیت پڑھی:
” وَمَا اَرسَلنٰکَ اِلّا رَحمَتَہ لِلعٰلَمِین“
”اور ہم نے آپ کو سارے جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا۔“
مخدوم صاحبؒ نے یہ آیت سنی تو فوراً نماز توڑدی اور خادم کی طرف غصے سے دیکھ کر فرمایا:
”یہ آیت رسول ِ پاک ﷺ کے لئے خاص ہے کسی دوسرے کے لئے نہیں ہو سکتی۔“©
خادم نے توبہ کی اور یہ عہد کیا کہ آئندہ احتیاط کرے گا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top