skip to Main Content
حافظ شیرازی

حافظ شیرازی

فارسی زبان کو حافظ کی شاعری پر بجا طور پر ناز ہے۔ وہ ایرانیوں کا نہایت مقبول شاعر ہے۔
حافظ کی شاعری کا اصل میدان غزل ہے اور دیوان حافظ ہی وہ کاب ہے جس پر ان کی عظمت کا قصر کھڑا ہے۔ دیوان حافظ کے انگریزوں اورجرمن زبان میں بھی ترجمے ہوئے ہیں اور متن بھی بڑے اہتمام سے یورپ میں چھاپا گیا ہے۔
حافظ کے مقبرے پر جو تاریخ درج ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حافظ نے خاصی عمر پائی اور 791 ھ میں انتقال کیا۔
دنیا میں جہاں کہیں فارسی زبان جاننے والے موجود ہیں، وہاں حافظ شیرازی کی غزل لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کررہی ہے۔ حافظ اپنی سادگی، رنگینی اور تاثیر کے اعتبار سے نظیر نہیں رکھتی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top