skip to Main Content
اورنگ زیب عالمگیر

اورنگ زیب عالمگیر

شاہ جہان کے چاروں بیٹوں میں سب سے زیادہ عاقل اور بہادر شہزادہ اورنگ زیب عالمگیر تھا۔
اورنگ زیب عالمگیر کے حکم سے فقہ اسلامی کے احکام فتاوائے عالمگیری کے نام سے مرتب کیے گئے جو اب تک فقہ حنفیہ کی نہایت مستند کتاب سمجھی جاتی ہے۔ چوں کہ اورنگ زیب خود عالم دین تھے، اس لیے اس نے ملک کے بہترین علماء کو خود منتخب کرکے یہ کام ان کے سپرد کیا اور ہر روز جتنا کام ہوجاتا تھا، اس پر نظر ثانی خود کیا کرتا تھا۔
اورنگ زیب عالمگیر میں جہاں اور بے شمار خوبیاں تھیں وہاں وہ زبان فارسی کا نہایت اچھا انشا پرواز بھی تھا۔ اس کی کتاب رقعات عالمگیری انشائے فارسی کی بے نظیر کتاب ہے۔
اس عظیم الشان بادشاہ نے نوے سال کی عمر پائی۔ دکن کے مقام احمد نگری میں تھا کہ بخار ہوا اور 1118 ھ 1707 میں اپنے اللہ سے جاملا۔ وصیت کی کہ چار روپے دو آنے کی رقم جو میں نے ٹوپیاں سی کر جمع کی ہے اس سے کھدر کا کفن خریدا جائے اور قرآن لکھ کر جو تین سو پانچ روپے کمائے ہیں وہ خیرات میں دے دیے جائیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top