skip to Main Content
امام رازی

امام رازی

امام رازی دنیائے اسلام میں اس لیے مشہور ہیں کہ انہوں نے معقولات یعنی فلسفے اور منطق سے دینی حقائق کو مدلل طور پر ثابت کیا۔ اگرچہ بعض جلیل القدر علماء کے نزدیک وجدان و عقیدہ سب سے بڑے رہنماء اور بعض اوقات دین میں عقل کام نہیں دیتی، لیکن بہرحال اس سے امام رازی کی علمی عظمت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
فخر الدین رازی 1149 میں رے کے قصبے میں پیدا ہوئے اور اسی لیے رازی کہلائے۔ یہ مقام قریب قریب اسی جگہ واقعی تھا جہاں آج کل شہر تہران واقع ہے۔
امام فخر الدین رازی کی سب سے بڑی تصنیف مفاتیح الغیب ہے جو قرآن مجید کی نہایت مفصل معقولاتی تفسیر ہے۔ تمام قرآنی حقائق کو اپنے زمانے کے فلسفے اور منطق کے بل پر ثابت کرنا فخر الدین رازی کی خصوصیت ہے۔
آخری عمر میں آپ ہرات میں مقیم ہوگئے تھے اور وہیں 1209 میں انتقال کیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top