نعت
خواجہ عابد نظامی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں جاں سے پیارے ہمارے نبیؐ |
دلوں کے سہارے ہمارے نبیؐ |
ہمارے نبیؐ باغ جاں کی بہار |
ہمارے نبی ہیں دلوں کا قرار |
وہ اللہ کے آخری ہیں رسول |
نہ ہوگا کبھی وحی کا اب نزول |
نبی ہم کو اولاد و جاں سے عزیز |
نبی ہم کو دونوں جہاں سے عزیز |
ہمارے نبی کا یہ ہے معجزہ |
اشارے سے دو ٹکڑے مہ کو کیا |
وہ اک پل میں عرشِ عُلیٰ پر گئے |
نمازوں کے تحفے خدا سے ملے |
نبی نے بدی سے بچایا ہمیں |
صحیح راستے پر چلایا ہمیں |
نبی پر ہزاروں درود و سلام |
ہوئی جن پہ نعمت خدا کی تمام |
Facebook Comments