skip to Main Content

کیٹ ڈیکامیلو (Kate DiCamillo)

کیٹ ڈیکامیلو 25مارچ 1964ء کو پیدا ہوئیں۔وہ چھ سال کی تھیں جب ان کا خاندان فلوریڈا منتقل ہو گیا تھا۔ انہوں نے انگریزی زبان میں ڈگری فلوریڈا یونیورسٹی سے حاصل کی۔ابتدائی چند برسوں میں انہوں نے ملازمت کی مگر پھر ملازمت چھوڑ کر کل وقتی مصنفہ بن گئیں۔2014سے 2015تک وہ’’ قومی سفارت کار بطور نوجوانوں کا ادب‘‘ بھی رہیں۔
وہ بچوں کی ایک معروف امریکی مصنفہ ہیںاور ان کے پچیس سے زائد ناول چھپ چھکے ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوئے۔ان کی چار کتابوں کو فلمایا جا چکا ہے اور ان کے کام کے اعتراف میں انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top