قاضی القضاء
خلیفہ جعفر منصور بضد تھا کہ امام اعظم ابو حنیفہؒ قاضی القضاء کا عہدہ قبول کر لیں لیکن امام ابو حنیفہ کو یہ عہدہ کسی سبب قبول نہ تھا۔کئی بار کی کوشش کی ناکامی کے بعد خلیفہ نے جب انہیں جبراً اس عہدے پر متعین کرناچاہا اور کہا:’’یوں سمجھو،میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اس عہدے کو قبول کر لو۔‘‘
اس پر امام ابو حنیفہؒ نے کہا:’’جناب عالی!میں اس عہدے کے لائق نہیں ہوں۔‘‘
جعفرمنصور نے ناراضی سے کہا:’’تم جھوٹ بولتے ہو۔‘‘
تو امام ابو حنیفہؒ نے برجستہ کہا:’’اب آپ خود ہی فیصلہ کر لیں ،ایک جھوٹا آدمی کس طرح قاضی القضاء کے عہدے کے لائق ہو سکتاہے۔‘‘
Facebook Comments