ماحصل و کتابیات
ماحصل
اس مقالے میں اُردو میں جاری ہونے والے چار رسائل کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ اگر ہم اُردو میں بچوں کے رسائل کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں نقشِ اوّل کے طور پر منشی محبوب عالم کا رسالہ بچوں کا اخبار نظر آتا ہے، جس نے برعظیم میں اُردو کو نصابی ضرورتوں سے ہٹا کر شوقی اور ذوقی نوعیت کی صورت فراہم کی۔یہ رسالہ کم وبیش بارہ (۱۲) برس تک اُردو میں بچوں کے حوالے سے مختلف نوع کی کہانیاں، نظمیں، مضامین اور سرگرمیاں شائع کرتا رہا۔
منشی محبوب عالم کے اس رسالے کے تتبع میں مزید رسائل نکلے جنھوں نے بعد ازاں نت نئے موضوعات، رنگین اسکیچز، علمی اور معلوماتی معمّے، مختلف نوع کے مضامین اور نظموں میں مختلف تجربوں کے ذریعے ادب اطفال کو مزید توانا کیا۔اس دوران ۱۹۰۲ء سے لے کر فروری ۲۰۲۲ء تک اُردو زبان میں بچوں کے ۳۸۳ رسائل کم وبیش شائع ہوچکے ہیں۔
تاریخی اور تہذیبی سلسلوں کی اس کڑی کا مطالعہ کئی حوالوں سے ہمیں اُردو ادب میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ اسد اریب نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے بچوں کا ادب میں، ڈاکٹر خوشحال زیدی نے اپنے سندی مقالے اُردو میں بچوں کا ادب اور محمود الرحمن نے بچوں کا ادب کے حوالے سے اپنی کتاب میں ان رسائل وجرائد کے مطالعات کو نہایت عمدگی کے ساتھ بیان کیا ہے۔
اوپر بیان کیے گئے مطالعات کے بعد جو رسائل جاری ہوئے، ان کا جائزہ اس مقالے میں پیش کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جن چار رسائل کا مطالعہ کیا گیا ہے اُن میں رسالہ ہمدرد نونہال پر کئی اہم نوع کے مقالات ہمیں دیکھنے کو مل جاتے ہیں لیکن تعلیم وتربیت، آنکھ مچولی اور ماہنامہ ساتھی میں تاحال کسی اہم تحقیقی نوعیت کا کام نظر نہیں آتا۔ اگر چہ ان میں تعلیم وتربیت سب سے قدیم رسالہ ہے لیکن اس رسالے کے بھی تنقیدی مطالعے میں خلا پایا جاتا ہے۔
اس مقالے میں ان چار رسائل کے موضوعات، اسلوب، سر گرمیاں ، تصاویر واسکیچز، مصنّفین، زبان وبیان اور نظم ونثر کا تفصیلی مطالعہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان رسائل نے بچوں کے ادب پر ہمہ گیر اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ رسائل دیگر معاصرین رسائل کے لیے بطور مثال تھے۔ ان رسائل کی تاریخ کا تذکرہ، مختلف بکھرے ہوئے مضامین میں مختصراً ملتا ہے لیکن مربوط انداز میں اِنھیں اب تک پیش نہیں کیا گیا ہے۔پہلی بار تعلیم وتربیت، آنکھ مچولی اور ماہنامہ ساتھی کی تاریخ کو اس مقالے میں مفصّل بیان کیا گیا ہے۔
بچوں کا ادب لوریوں سے شروع ہو کر مہم جوئی پر مبنی قصے کہانیوں سے ہوتا ہوا علمی اور معلوماتی مضامین سے اُردو ادب کو تنوع بخشتا ہے۔ اس مقالے میںادب کی ابتدائی شکل وصورت اور اس میں بتدریج ہونے والی تبدیلیوں کو بیان کیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں سے ایسے نکات بھی سامنے آئے ہیں جس سے بچوں کے ادب کی خصوصیات کا تعین ہوتا ہے۔بچوں کے اَدب کی خصوصیات کو سمجھے بغیر اس پر تنقیدی نظر نہیں ڈالی جاسکتی۔ ان رسائل میں بچوں کو لبھانے، تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی تعلیم وتربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہانیاں، مضامین اور نظمیں شائع کی گئیں۔ اچھی کہانی، بُری کہانی ، مناسب کہانی اور اسی طرح نظموں اور مضامین سمیت رسائل کے منجملہ تمام سلسلوں کا جائزہ لے کر اس کی خصوصیات کا تعین کیا گیا ہے۔
۱۹۷۰ء سے ۲۰۰۰ء کے دوران ان رسائل میں کیا کیا شائع ہوتا رہا، کہانیوں اور مضامین کے موضوعات اور اسالیب کیا تھے؟ نظموں میں بچوں کی دلچسپی کو کس حد تک مقدم رکھا گیا۔ مزید برآں یہ کہ ان رسائل میں شائع ہونے والی اہم کہانیوں اور نظموں کی ایسی کون سی فہرست ہوسکتی ہے جس کی مدد سے اس تیس سالہ دور کو سمجھا جاسکتا ہے۔ اس تحقیقی مقالے میں ان تمام اُمور کو نہایت تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس عرصے کے دوران سیکڑوں ادیبوں اور شعرا نے ان رسائل میں اپنی تخلیقات سے بچوں کی دلچسپی کا سامان کیا۔ ان ادیبوں اور شعرا میں ہمیں چند مصنّفین کا تعارف تو مختلف مقالوں اور مضامین میں ملتا ہے لیکن بہت سے ایسے ادیب وشعرا ہیں جن کا کام کسی صورت کہنہ مشق ادیبوں اور شاعروں سے کم نہیں ہے، ان کے حالات زندگی اور ادبی خدمات پر تاریخ ادبِ اطفال کا گوشہ خالی ہے۔اس مقالے میں پہلی بار ان ادیبوں کے حالات اور بچوں کے حوالے سے کیے گئے عملی کاموں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
بچوں کے رسائل نے بچوں کی تفریح کے ساتھ تربیت کا سامان بھی فراہم کیا اور ان کی ذہنی تربیت کرتے ہوئے اخلاقی، مذہبی اور قومی حوالوں سے ان پر اثرات بھی مرتب کیے۔
بچوں کے لیے شائع ہونے والے رسائل اور کتابیں بچوں کے اخلاق وکردار کو کس طرح متاثر کر رہے ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلی جائزے اور تبصروں کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ حکومتی یا نجی سطح پر اس طرح کا جائزہ سائنسی بنیادوں پر لینے کا فقدان پایا جاتا ہے۔
اس لیے اس موقع پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ ادبِ اطفال کے کون سے گوشے بچوں کے اخلاق وکردار پر اثر انداز ہورہے ہیں اور زود نویسی کے باعث وہ کون سی کہانیاں ہیں جنھیں پڑھ کر بچوں میں بجائے اچھی عادتوں کے خراب عادتیں پروان چڑھ رہی ہیں۔
اسی طرح رسائل میں شائع ہونے والا ہمارا مذہبی لٹریچر بچوں کی دینی ضرورت کو کس حد تک پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کہیں یہ دینی ادب نا مکمل حوالوں یا غلط اور موضوع واقعات کو فروغ دے کر بچوں کو غلط سلط معلومات تو فراہم نہیں کررہا، یہاں یہ سوال بھی اُٹھتا ہے کہ حب الوطنی کو اُجاگر کرنے والا ادب کیا ہمارے بچوں کے لیے مناسب اور کافی ہے۔
ان سوالوں میں یہ بھی اضافہ کیجیے کہ بچوں کے رسائل نے بچوں کی زبان وبیان کو کس طرح متاثر کیا ہے۔ بچوں کی زبان محدود ہوگئی ہے یا رسائل پڑھنے والے بچوں کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوا ہے۔ زبا ن وبیان کی جو رنگا رنگی ہم رسائل میں دیکھتے ہیں اس کی اثر پذیری بچوں میں کتنی ہے۔ اس مقالے میں ان تمام منفرد پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ادب ِ اطفال کا سرمایہ زیادہ تر مختلف ناشرین اور ان کے سرپرست اداروں کی مرہون منت ہے۔ ناشران کتب نے بچوں کے لیے جو کتب شائع کی ہیں۔ ان کی بچوں میں مقبولیت اور افادیت کیا رہی ہے؟ تعداد اور معیار کے لحاظ سے کس ناشر نے بچوں کے ادب کو کثیر سر مایہ فراہم کیا ہے۔ بچوں کے یہ ناشرین کب سے بچوں کے لیے کتابیں شائع کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے کس کس اصناف اور شعبوں میں بچوں کے ادب کو متنوع مواد دیا؟
اس حوالے سے بچوں پر کیے گئے تحقیقی کاموں پر مواد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان اداروں کے مقاصد کیا تھے،اُنھوں نے ادب اطفال کو پروان چڑھانے کے لیے کون سے رسائل اور کتب شائع کیں۔ اس پر تفصیلی مطالعہ بچوں کی ادبی تاریخ کی کڑی کو نہایت مضبوطی سے جوڑ سکتا ہے۔ کتابیں شائع کرنے والے مختلف اداروں کا ایک جائزہ ہمیں اسد اریب کے مقالے میں بچوں کے اشاعتی ادارے کے عنوان سے نظر آتا ہے، لیکن ۱۹۶۰ء کے بعد بھی بچوں کے لیے مختلف اداروں نے بہت اہم اور کثیر تعداد میں کتابیں شائع کیں۔اس لیے اس مقالے میں کئی اہم اداروں اور ناشرین کا پہلی بار تذکرہ موجود ہے جس میں بچوں کے ادب کے حوالے سے کی جانے والی ان کی جملۂ مساعی کی تاریخ کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن پھر بھی یہ باب ایک تفصیلی مطالعے کا متقاضی ہے۔
بچوں کے ان ناشرین اور سر پرست اداروں میں دعوۃ اکیڈمی کے شعبہ بچوں کا ادب نے منظم ومربوط کام کیا جب کہ باقی ناشرین کی جملہ تفصیلات خال خال ہی کہیں ملتی ہیں۔ ان ناشرین کا کام جتنا زیادہ اور بڑا ہے، اس کے مطابق ان کے کاموں کا تفصیلاً جائزہ لینا اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے پچھلے اَدب کے معیار اور مزاج کو دیکھتے ہوئے اس کی ترقی یافتہ شکل اپنے قارئین کے سامنے پیش کریں۔ اس طرح کے جائزے نہ ہونے کی وجہ سے پچھلا سارا اچھا ادب نظروں سے اوجھل ہوجاتاہے اور نئے لکھنے والے اس میدان میں آکر اوسط درجے کا اَدب تخلیق کرنے لگتے ہیں، حالاں کہ ہمارا ماضی عمدہ ادب سے بھرا پڑا ہے۔
بچوں کے اَدب کی یہ خوش قسمتی رہی کہ اسے ایسے لکھنے والے میسر آئے جنھوں نے اپنی زندگیاں بچوں کے لیے لکھنے لکھانے، کتابیں اور رسائل مرتب کرنے میں لگادیں، اُردو اَدب کے بڑے قد آور ادیبوں نے بچوں کے لیے لکھ کر بچوں کے ادب کو اپنے قلم سے سینچا۔
بڑے ادبا کا تعاون جب تک بچوں کے ادب کو میسر آیا ہمیں اس شعبے میں بچوں کی دل چسپی نظر آئی۔ رسائل بڑی تعداد میں شائع ہوکر قبول عام حاصل کر رہے تھے۔ بچوں کے لیے اچھی اور معیاری کتابیں بڑی تعداد میں شائع ہورہی تھیں۔ بچوں میں لکھنے پڑھنے کے رجحان کے حوالے سے فکرمندی ظاہر ہورہی تھی۔ نیشنل بک فائونڈیشن،نیشنل بک کونسل آف پاکستان، دعوۃ اکیڈمی جیسے ادارے بچوں میں مطالعے کے رجحان کو بڑھانے کے لیے کتابوں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ ان کے لیے کانفرنسیں، ورکشاپس کا انعقاد کر رہے تھے۔ مجموعی طور پر ملک میں پڑھنے لکھنے کارجحان پیدا ہورہا تھا، اس وقت بچوں کے ادب میں ایک ہلچل مچی ہوئی تھی۔ بڑے ادیبوں اور اداروں نے بچوں کے اَدب میں جب سے دل چسپی لینا ترک کر دی، اس دن سے یہ شعبہ بھی روبہ زوال ہے۔
اچھے اور اعلیٰ ادب کی تخلیق میں سست روی کا عمل جاری ہے، مطالعے کی شدید کمی کے باعث نئے ادیب اپنے محدود مطالعے اور تجربے کی بنا پر جو کہانیاں، نظمیں لکھ رہے ہیں۔ وہ بچوں کی دل چسپی اور ذوق کے لیے کفایت نہیں کرتیں۔ اس مقالے میں رسائل کی موجودہ صورت کا جائزہ لیتے ہوئے ان عوامل کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے باعث بچوں کے اَدب میں معیار اور تعداد کے لحاظ سے کمی در پیش ہے۔ماضی میں اگر چہ رسائل نے بہت اچھا مواد پیش کیا۔ اچھے اسکیچز بنائے گئے، طباعت میں بہتری لائی گئی لیکن اس کے باوجود ہمیں بہت سی جگہوں پر کمی محسوس ہوتی ہے۔
مقالہ ہذا میں ان کمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے کہ رسائل میں کام کرنے والے افراد کے نام لازماً پہلے صفحے پر درج ہونے چاہییں۔ مصوروں کے بنائے گئے اسکیچز اور ویکٹر فارمیٹ کی تصاویر بچوں کے لیے رسالے کو پر کشش بناتی ہیں۔ان کا التزام ہونا چاہیے۔کتابت سے رسائل چمک اُٹھتے ہیں۔ اچھا اور مناسب کاغذ طباعت کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔
روایتی خیالات اور سطحی مکالموں سے بچنا چاہیے۔ ایسی سلسلہ وار کہانیوں اور سرگرمیوں کو شروع کرنا چاہیے جس میں بچے دل چسپی اور دل جمعی کے ساتھ شرکت کرسکیں۔ بچوں کے لیے بڑے ادیبوں کا لکھنے لکھانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، اس سے نہ صرف ادب کا معیار بہتر ہوتا ہے بلکہ نئے لکھنے والوں کو بھی تقلید کرنے کے لیے کچھ سامان میسر آجاتا ہے۔
مقالے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بچوں کی عمر کا تعین کر کے رسائل کا اجرا کیا جائے۔ دنیا بھر میں اب یہ بات معمول سی بن گئی ہے کہ بچوں کی عمر کے لحاظ سے ادب تخلیق کیا جارہا ہے تاکہ قاری کی ذہنی سطح کے مطابق ایسی چیز پیش کی جائے جسے وہ باآسانی ہضم کرسکے۔
کتابیات
ابدالی، نیر، دسمبر ۱۹۸۸ئ، سائنس انکوائری،مشمولہ:ماہنامہ ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
ابن انشا ، اکتوبر ۲۰۲۱ء ، بلو کا بستہ، مشمولہ: بچوں کا اسلام(الف نمبر)، اسلام پبلی کیشنز، کراچی
ابن آس،دسمبر۱۹۹۴ئ، ادیبوں کی ڈائری، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
ابوتمیم، مئی ۱۹۸۸ئ،سند باد جہازی اور سمندر کا بھتنا، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
اثری، عزیز، ۱۹۷۷ئ، عالی پر کیا گزری، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
احسن، محمد، فروری ۱۹۸۵ئ، اسلامک پبلی کیشنز، مشمولہ: ماہنامہ، کتاب،نیشنل بک کونسل آف پاکستان، لاہور
احمد زاہد، ۲۰۱۹ئ، حاجی بغلول، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
احمد، اشتیاق، میری کہانی، اٹلانٹس پبلی کیشنز، کراچی
______، نومبر ۲۰۱۳ء ، چاند کا نشان، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
احمد، جواد، ۲۰۱۹ئ، عبد الرشید فاروقی اور بچوں کا اَدب، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد
احمد، سلیمان، مارچ ۱۹۹۲ئ، تاریخی عمارتیں بیچنے والا،مشمولہ:ماہنامہ ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
اختر، نسیم، مئی ۱۹۸۸ئ،آپ کے اسکول ، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
ادیب، مرزا، مئی ۱۹۷۸ئ، پاکستان میں بچوں کا ادب، مشمولہ: ماہنامہ’کتاب‘، نیشنل بک کونسل آف پاکستان، لاہور
ارزانی، مہ جبیں تاج، مئی ۲۰۱۸ئ، سبزستان میں ہنگامہ،مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
اریب، اسد، ڈاکٹر، ۱۹۸۲ئ، بچوں کا ادب، کاروانِ ادب ملتان، لاہور،ص
اسد،علی ، جولائی۱۹۷۳ئ، ولایتی شیخ چلی ، مشمولہ: ’ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
اسر، عادل دہلوی،۲۰۰۸ئ، ہندوستانی ادب کے معمار اسماعیل میرٹھی، ساہتیہ اکادمی، نئی دہلی
اصغر ، طاہر، جنوری ۱۹۸۵ ئ،شیخ غلام علی اینڈ سنز، مشمولہ:ماہنامہ’ کتاب‘، نیشنل بک کونسل آف پاکستان،لاہور
اظہر ، عبیداللہ، جولائی۱۹۹۰ئ، حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
_______،دسمبر۱۹۹۰ئ، جب پہاڑلرز اٹھے ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
اعظم شاد، محمد، اپریل ۱۹۷۷ء ، تعلیم وتربیت کس طرح چھپتا ہے،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
اقبال، ابو ضیا، ۱۹۹۲ئ، ایک بچہ ایک چور، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
الطاف، این، اپریل ۲۰۰۰ئ، کھیلوں کی دنیا، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
امن، میر، ۱۸۰۴ء ، باغ وبہار، ہندوستانی پریس، کلکتہ
انبالوی، سرور،ستمبر ۱۹۸۵ئ، کایا کلپ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
انبالوی، نذیر، جون ۲۰۱۹ء ، ایک ادیب ایک کتاب، جواں ادب ، لاہور
ایجادوں کی کہانیاں، ۱۹۹۰ئ، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
آزاد، حافظ بشیر، نومبر۱۹۹۰ئ، حمد ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
_______، دسمبر۱۹۹۰ئ، نعت ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
آزاد، محمد حسین، جون ۱۹۶۳ئ، اُردو کی چوتھی کتاب، فیروز سنز، کراچی
آشنا، قلم ، جون ۱۹۹۴ئ، زندہ باد پاکستان،مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
_____،دسمبر ۱۹۹۴ئ، تم کلیم ہو، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
آنکھ مچولی، ماہنامہ،نومبر ۱۹۶۸ئ،’دائرہ معلومات‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________،جولائی ۱۹۸۴ئ، روشنی، فیروز سنز،لاہور
___________،جولائی۱۹۸۶ئ، اچھی بات، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________، جنوری۱۹۸۸ئ،آؤ ملائیں ہاتھ،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________،مئی۱۹۸۸ئ، امی ابو کا صفحہ، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________،اگست۱۹۸۸ئ،نشان عظمت، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________، جنوری۱۹۸۹ئ،کھٹ میٹھے،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________، اگست ۱۹۹۰ئ،تاریخ کے دریچے سے،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________، دسمبر۱۹۹۱ئ، قلم قتلے، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________، جنوری ۱۹۹۲ئ،کوئز کہانی،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
___________،مئی ۱۹۹۵ئ، سوال آدھا جواب آدھا، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
فہرست مطبوعات، بچوں کی کتابیں،۱۹۷۰ئ، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
برکاتی، مسعود احمد ، نومبر ۱۹۸۲ئ، دو ملک دو مسافر، مشمولہ:’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
_________، جون ۱۹۹۰ئ، پہلی بات،مشمولہ:’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
_________، اکتوبر ۱۹۹۰ئ، سونے کی تین ڈلیاں، مشمولہ:’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
_________، ۱۹ فروری ۲۰۱۸ئ، بچوں کے معراج صاحب،مشمولہ:’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
_________، جنوری ۲۰۲۱ئ، بچوں کے لیے حکیم محمد سعید کے کارنامے، روزنامہ پاکستان، لاہور
بزمی، خالد،ستمبر ۱۹۷۷ئ، لاہور سے کاغان تک، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
بسام، جاوید، فروری۲۰۱۶، چچا ہادی نے کیا شکار، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
_______، ۲۰۱۹ء ، میاں بلاقی کے کارنامے، آشیانہ پبلی کیشنز، کراچی
_______،جولائی ۲۰۲۱ئ، دسواں آدمی، مشمولہ:’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
بشیر، احمد، سید، نومبر ۱۹۸۶ئ، سچ کا انعام، مشمولہ:’ آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
بلگرامی، ذکیہ، ۲۰۰۲ئ، چچا بھلکڑ، سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور
بلوچ، نعیم احمد، جنوری ۲۰۰۱ئ، احساس کے آنسو، دارالسلام پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز، لاہور
بلیٹن، اینیڈ(Enid Blyton)، نومبر ۲۰۱۲ئ، برائی کا سفر، مترجم، گل رعنا صدیقی، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
بن یامین، جون ۱۹۹۴ئ، معصوم، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
_____، نومبر ۲۰۰۷ئ، معافی، مشمولہ:’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
بیگم، زیب النسائ، ۱۹۹۲ئ، اقبال اور بچوں کا اَدب، ترقی اردو بیورو، نئی دہلی
پاریکھ ، رئوف، نومبر ۲۰۱۷ئ، ہمارے مشغلے، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
_______،دسمبر ۲۰۱۷ئ، ہیرے والا شترمرغ، ادارہ مطبوعات طلبہ، کراچی
پاشا، عبدالرحمن ، ڈاکٹر، اگست۱۹۹۰ئ، درویش گورنر، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
پرویز، اطہر، جولائی ۱۹۵۹ئ، بچوں کے نظیر، اُردو گھر، علی گڑھ
پریمی، سیفی، ۱۹۷۶ئ، اسماعیل میرٹھی حیات اورخدمات، مکتبہ جامعہ لمیٹڈ، نئی دہلی
پھول، تنویر، ۲۰۰۹ء ،بچوں کی نظموں کا سوسالہ انتخاب، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
پیغام، ماہنامہ، جون، ۲۰۱۵ئ،’ بزم پیغام‘، پیغام پبلی کیشنز، لاہور
تاج، امتیاز علی، ۲۰۱۳ئ، چچا چھکن،سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور
تبسم، صوفی غلام، ۲۰۱۳ء ، جھولنے، کتاب(پرائیوٹ) لمیٹڈ، کراچی
تعلیم وتربیت، ماہنامہ، جولائی ۱۹۷۷ئ،وہ آئی ہنسی، فیروز سنز،لاہور
____________، ستمبر ۱۹۷۷ئ، باتیں، فیروز سنز،لاہور
____________، اپریل ۱۹۸۱ئ، ’دلچسپ وعجیب‘، فیروز سنز،لاہور
____________،جون ۱۹۸۲ئ، آپ بھی پوچھیے،فیروز سنز،لاہور
____________، ستمبر ۱۹۸۲ء ،حمد، نعت ، فیروز سنز،لاہور
____________،ستمبر ۱۹۸۳ء ،اللہ تعالیٰ نے فرمایا ، فیروز سنز،لاہور
____________،جولائی ۱۹۸۴ئ، روشنی،فیروز سنز،لاہور
____________، ستمبر ۱۹۸۴ء ،باتیں ،فیروز سنز،لاہور
____________،مئی ۱۹۸۸ئ، ہاکی، فیروز سنز،لاہور
____________، ستمبر ۱۹۸۸ئ، آئیے مسکرائیں، فیروز سنز،لاہور
____________، اگست۱۹۹۳ئ، چٹ پٹ مسالے دار، فیروز سنز،لاہور
____________، دسمبر۱۹۹۳ئ، چٹ پٹ مسالے دار، فیروز سنز،لاہور
____________، مارچ ۱۹۹۷ئ، داؤدی علمی آزمائش، فیروز سنز،لاہور
____________، مارچ ۱۹۹۸ئ، قائد اعظم کلاسک، فیروز سنز،لاہور
____________، اکتوبر ۱۹۹۸ئ، آئیے مسکرائیں، فیروز سنز،لاہور
____________،مارچ ۱۹۹۹ئ، آؤ بنائیں دوست، فیروز سنز،لاہور
____________، اگست ۲۰۰۰ئ، آپ کا خط ملا، فیروز سنز،لاہور
____________، ستمبر۲۰۰۰ئ،مجرم کون؟، فیروز سنز،لاہور
جامعی، اجمل، سید محمد، ۱۹۹۳ئ، بچوں کے شاعر، گڈول پبلی کیشن، پٹنہ
جاوید، عاقب، جولائی ۲۰۲۱ئ، ایک ملاقات اُن کے ساتھ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
جعفری، سید کاشان، فروری ۱۹۹۰ئ، موت کے منھ میں تین گھنٹے، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
جنوری ۲۰۲۰ئ، جلد بازی، مشمولہ: ’جیتے گا بھئی جیتے گا‘، ادارہ مطبوعات طلبہ، لاہور
جعفری، عقیل عباس، دسمبر۱۹۸۸ئ، گنی چنی معلومات، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
_________،جنوری ۱۹۸۹ئ، گنی چنی معلومات، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
_________،اپریل، ۲۰۱۰ئ، پاکستان کرونیکل، فضلی سنز، کراچی
جلال پوری، محمد اسحاق، پروفیسر، ۱۹۹۴ئ، بچوں کی کتب کا جائزہ، شعبہ بچوں کا ادب، دعوۃ اکیڈمی، اسلام آباد
جلیل، امتیاز، جنوری ۱۹۹۲ئ، وفادار دوست، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
جونپوری، اثر، ۲۰۱۸ئ، محبت کی کلیاں، نصیحت کے پھول، اسلام پبلی کیشنز، کراچی
______، ۲۰۲۰ء ، روشنی کی کرن، آشیانہ پبلی کیشنز، کراچی
جہانگیر، مقبول، ۱۹۷۵ئ، بادشاہ کا خواب، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
_______، ۱۹۷۶ئ، ملکہ شہرزاد، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
_______، ۱۹۹۰ئ، نوشیرواں کی بیٹی، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
جین،گیان چند،۲۰۱۴ئ، اُردو کی نثری داستانیں، انجمن ترقی اردو پاکستان،کراچی
چغتائی، کلیم ،ستمبر ۱۹۸۵ئ،جس کا کام اسی کو ساجھے، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
_______، اگست ۱۹۸۶ئ، بل بنام، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
_______،۲۰۱۴ئ، عظیم مسلم شخصیات، ٹائم مینجمنٹ کلب، کراچی
_______، نومبر ۲۰۱۷ئ، فاتح قادسیہ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
حسام، سیف الدین، ۱۹۷۵ئ، جاسوس حجام، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
حسان، محمد حسین ، نومبرو دسمبر ۱۹۴۶ئ، پیامِ تعلیم کی کہانی، مشمولہ: ’پیامِ تعلیم‘، ادارہ ادبیات اُردو، حیدرآباد
حسرت ، یونس،محمد، اپریل ۱۹۸۱ئ، ڈاک بنگلہ، مشمولہ: ’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘،فیروز سنز، لاہور
_______،نومبر۱۹۸۱ئ، روم کا سوداگر،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
حسن خان، رشید، اگست۱۹۹۲ئ، انتخاب نظیر اکبر آبادی، مکتبہ جامعہ نئی دہلی لمیٹڈ، نئی دہلی
حسین آزاد، محمد، جون ۱۹۶۳ئ، اُردو کی پہلی کتاب ، ترقی اُردو بورڈ، کراچی
حسین، انتظار، ۲۰۰۲ئ، کلیلہ ودمنہ، سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور
حسین، شمائلہ، ۲۸؍ اکتوبر ۲۰۱۷ئ، میرزا ادیب کے حالات زندگی اور شخصیت، روزنامہ ’دنیا‘، لاہور
حسین، نگہت، جولائی ۲۰۲۱ئ، پہلی گھبراہٹ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
حمید، اے، ۱۹۷۵ئ، خلائی تختی کا راز، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
حمید، سیرین، سیدہ، فروری ۲۰۱۱ئ، بچوں کے الطاف حسین حالی، مکتبہ پیام تعلیم، نئی دہلی
حیدری، حیدر بخش، دسمبر۱۹۸۰ئ،آرائش محفل، مشمولہ:’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
حیدر،غلام ، ۲۰۱۲ء ، بچوں کے ادب کا سیمپل سروے، بچوں کا ادبی ٹرسٹ، نئی دہلی
خالد، محمد جاوید، اپریل۱۹۹۰ئ، وہ ہادی وہ رہبر ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
خالد، محمد، اُردو اور ہندی میں بچوں کا نثری ادب، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی
خان، رفیق احمد، اپریل۱۹۷۷ئ، مسٹر پیٹو،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
خان، عنایت علی، جون۱۹۹۰ئ، گواہی ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
________، مئی ۱۹۹۳ء ، چنو منو اور شیطان، دعوۃ اکیڈمی، اسلام آباد
________، ستمبر ۱۹۹۴ئ، گھر یا چڑیا گھر، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
________، ۲۰۱۵ء ، پیاری نظمیں، منشورات، لاہور
خان، فیصل احمد، اپریل ۱۹۶۶ئ، کیا تم بتاسکتے ہو؟، مشمولہ:’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
خاں، عامر،۲۰۱۹ئ،علی اکمل تصورکی ادب اطفال میں خدمات، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد
خسرو، امیر، ۱۹۵۲ئ، خالق باری، نول کشور پریس، لکھنو
خلدون، احمد، اپریل ۱۹۷۷ء ، جوابستان، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
________، اپریل ۱۹۸۱ئ، قدم قدم آباد،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
خیر آبادی، مائل، ۲۰۲۱ئ، امرود بادشاہ،مشمولہ: ’بچوں کا آشیانہ‘، آشیانہ پبلی کیشنز، کراچی
دانش، س۔م، دسمبر ۱۹۹۲ئ، ضرب کاری، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
دائودی ، مقبول، انور، جولائی۱۹۷۸ئ، احکام الٰہی،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
راشد، منیر احمد، مئی ۱۹۹۲ء ، سلو میرا دوست ہے، مشمولہ: آنکھ مچولی، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
________،جون ۱۹۹۳ء ، کمانڈو فور، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
راہی، آر ایم، نومبر ۲۰۰۰ئ،آزادی منتظر، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
رحمانی،اکبر، پروفیسر، دسمبر ۱۹۹۱ئ، اُردو میں ادب اطفال ایک جائزہ، ایجوکیشنل اکادمی، اسلام پورہ، جلگاؤں
رضا، علی،۲۰۲۰ئ، ادب اطفال اوراحمد عدنان طارق کی خدمات، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد
رضوی، اختر، ۱۹۹۲ئ، عمرو کا بھوت، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
ریاض، احمد ریاض،۱۹۸۸ئ، ابن انشا احوال وآثار، انجمن اُردو پاکستان، کراچی
ریحانہ پروین، ڈاکٹر، ۱۹۹۷ئ، ڈاکٹر شفیق الرحمن ایک مطالعہ، وجے پبلشر، نئی دہلی
زبیری، نعیم الدین، نومبر ۱۹۹۱ئ، بچوں کے اسماعیل میرٹھی، مکتبہ پیام تعلیم، نئی دہلی
زور، قادری، محی الدین، ڈاکٹر،دسمبر ۱۹۵۸ئ، دکنی ادب کی تاریخ، بک امپوریم اردو بازار،دہلی
زیدی، خوش حال، ڈاکٹر، مارچ، ۱۹۸۹ئ، اردو میں بچوں کا ادب، مکتبہ جامعہ لمیٹڈ، نئی دہلی
________، ،دسمبر ۲۰۰۳ئ،اردو ادبِ اطفال میں خواتین کا حصہ،ادارہ خضرِ راہ،نئی دہلی
زیدی، سیدنظر، جون۱۹۹۰ئ، نعت ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
ساتھی، ماہنامہ، مارچ ۱۹۸۷ئ،مشمولہ: مختصر دلچسپ نصیحت آموز، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، جنوری۱۹۹۰ء ،مشمولہ: مسکرائیے، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، فروری ۱۹۹۰ئ، مسکرائیے، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، اپریل۱۹۹۰ء ، القرآن،ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، اکتوبر۱۹۹۱ئ، مشمولہ: ساتھی ڈائریکٹری، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، جولائی ۱۹۹۲ء ،آزادی کشمیر نمبر، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، نومبر۱۹۹۲ء ،مشمولہ: لطیفے وطیفے، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، دسمبر ۱۹۹۲ء ،مشمولہ: مشعل ِراہ، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، جنوری ۱۹۹۴ء ،مشمولہ: میرے نام، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، اپریل۱۹۹۴ء ، سرچشمۂ ہدایت،ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، ستمبر۱۹۹۴ء ،مشمولہ: آلو بخارے، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، اکتوبر۱۹۹۴ء ، اچھی باتیںسچی باتیں،ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، دسمبر۱۹۹۴ء ، باتوں سے خوشبو آئے،ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، اپریل۱۹۹۷ء ،مشمولہ: بل پڑ گئے بل، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، نومبر۱۹۹۷ء ،مشمولہ: ہنسیں ورنہ، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، دسمبر۱۹۹۷ئ، پہیہ، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، فروری ۱۹۹۸ئ،مشمولہ:کڑوی کسیلی گولیاں، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، جولائی۱۹۹۸ء ،مشمولہ: آپ کی باتیں، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، جنوری۱۹۹۹ء ، خوشبو،ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، دسمبر۱۹۹۹ء ،مشمولہ: پیام، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، جون ۲۰۱۲ئ، ایک ملاقات ان کے ساتھ،ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، نومبر۲۰۱۳ئ، ساتھی کی آپ بیتی، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، جنوری ۲۰۱۶ئ، رائٹرز ایوارڈکی روداد، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، جولائی ۲۰۱۶،مشمولہ: آپ کی نگارشات، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
________، نومبر ۲۰۱۶ئ،الفا ظ کا تعاقب، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
ساجد، زکریا، پروفیسر، اگست ۱۹۹۳ئ، کیا بات ہے اپنے قائد، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
سرور، رجب علی، بیگ،۱۹۴۰ئ، فسانۂ عجائب ، جید برفی پریس، لکھنو
سعیدی، اختر، ۱۱؍اپریل ۲۰۱۸ء ، انٹرویو :ڈاکٹر رؤف پاریکھ، ’مڈویک میگزین‘، روزنامہ ’جنگ‘، کراچی
سعید، احمد، ۱۹۹۰ئ، اونچی حویلی کا راز، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
سعید، حکیم محمد،جنوری۱۹۷۸ئ، جاگو جگاؤ، مشمولہ:’ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
______، اپریل۱۹۷۸ئ، جاگو جگاؤ، مشمولہ:’ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
______، ۱۹۹۲ء ، بچوں کے حکیم محمد سعید، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
______، ۱۹۹۵ء ، سعید سیاح جاپان میں، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
سعید، حمیرا، فروری ۱۹۹۰ئ، دو سوال،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
سعید، ساجد، اپریل۱۹۹۰ئ، روزہ ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
سفیر، عاصم،اکتوبر۱۹۹۰ئ،وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
سلہری، منزہ منور، ثاقبہ رحیم الدین۔ بچوں کے ادب کی مصنفہ، نورِ تحقیق، لاہور
سلیم الرحمن، محمد، ۱۹۹۰ئ، سلیمانی خزانہ، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
سلیم، ایم، اپریل ۱۹۹۰ئ، وطن سے رشتہ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
شاد، محمد اعظم، مئی ۱۹۸۸ئ،تعلیم وتربیت کیسے چھپتا ہے،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
شاہد، ریاض، مارچ ۱۹۹۹ئ، کار ٹون کہانی،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
______،اگست ۲۰۰۰، شرارتی لکیریں،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
شبلی، عاصم شاہ نواز، جنوری ۱۹۹۴ئ، مغربی بنگال اور بچوں کا ادب، مغربی بنگال اردو اکادمی، کلکتہ
شفائی،قتیل،اگست ۱۹۹۰ئ، پرچم اُٹھاؤ، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، فیروز سنز، لاہور
شفقی، مسعود انور، اگست ۱۹۹۰ئ، میں تو ماتا بھاگ آیا، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘ ، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
شفیق الرحمن، شکاری صاحب اور بھوت، شیخ غلام علی اینڈ سنز، لاہور
شہزاد، محمد فیصل،۲۰۱۶ئ، دستک، مشمولہ: ’بچوں کا اسلام‘ شمارہ ۷۵۶، اسلام پبلی کیشنز، کراچی
شیخ، نور احمد، جنوری۱۹۹۰ئ، روز قیامت ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
شیرانی، محمود، ۱۹۶۰ئ، پنجاب میں اُردو، مکتبہ کلیاں، لکھنو
صبا، مہرین، ۲۰۲۰ئ، ڈاکٹر محمد افتخار کھوکھر اور بچوں کے ا دب کا تجزیاتی مطالعہ ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
صحرائی، حسین،اگست ۱۹۸۱ئ، مشن نمبر ۵۳۰، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
صدیقی، احمد حاطب، جولائی ۱۹۸۶ء ، مانو بلی سے بامحاورہ باتیں، مشمولہ: آنکھ مچولی ، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
_________،دسمبر ۱۹۹۲ئ، دو پیڑ تھے بچارے، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
_________،۲۰۱۷ء ، تم تو لڑکی ہو، اسلامک ریسرچ اکیڈمی، کراچی
_________، ۲۰۱۷ئ، بے چارے فکری ماموں، اسلامک ریسرچ اکیڈمی، کراچی
_________،دسمبر۲۰۱۷ئ، یہ بات سمجھ میں آئی نہیں، ادارہ مطبوعات طلبہ، کراچی
صدیقی، اسماعیل احمد،دسمبر۱۹۹۲ئ، کیمو فلاج کے بانی، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
صدیقی، سعدیہ، اپریل۱۹۹۷ئ، آدھی چوری، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
صدیقی، سیما، اگست ۱۹۹۳ئ، لوٹ کے بدھو گھر کو آئے، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
______، فروری ۲۰۱۵ئ، جن جنجال میں، ادارہ مطبوعات طلبہ، کراچی
______، دسمبر ۲۰۲۰ء ،گیدڑ بھبکی،بچوں کا کتاب گھر،لاہور
______، اکتوبر ۲۰۲۱ء ، ماروں گا تمانچا کھینچ کر،مشمولہ: ہفت روزہ ’بچوں کا اسلام‘ ، الف نمبر‘،اسلام پبلی کیشنز، کراچی
______، نومبر ۲۰۲۱ئ، خط۔۔۔جو آپ نے لکھا، مشمولہ: ’بچوں کا آشیانہ‘ ، آشیانہ پبلی کیشنز، کراچی
صدیقی، ماجد حسین، ۲۰۰۸ئ، بچوں کا صحافتی ادب، شعبہ اُردو جامعہ کراچی، کراچی
______، ۲۰۲۱ئ، ادب اطفال اور اُردو افسانہ نگار،ادارہ زبان وبیان اردو، جامعہ پنجاب، لاہور
صدیقی، مزمل، ۲۰۱۹ئ، بچوں کی منتخب ادیبوں کی آپ بیتیوںکا تحقیقی مطالعہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد
صدیقی، نائلہ، اگست ۱۹۹۳ئ، ہم ایک ہیں، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
ضیا، ضیاء الحسن، اپریل ۱۹۷۷ئ، آج کی تازہ خبر، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘، لاہور
______، مئی ۱۹۸۱ئ،نعت،مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
______، اگست ۱۹۹۹ئ، وطن کے لیے، مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
طالب، مطلوب ،دسمبر۱۹۹۲ئ، سانپ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
طاہر ، محمد اکرم ، پروفیسر ،جون ۱۹۹۱ء ،مثالی تاجر، دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد
طاہر، عبدالستار خان،ستمبر ۲۰۰۰ئ،دلچسپ اور ناقابل یقین،مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
ظہیر، حماد، جولائی ۲۰۲۱ئ، چچا گھبراؤ،مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
عالم،منشی محبوب، جون ۱۹۰۲ئ، بچوں کا اخبار، خادم التعلیم پنجاب، لاہور
عباس، اختر، دسمبر ۱۹۹۲ء ، ہرنوٹا شہر میں،مشمولہ: ’ماہنامہ پھول‘، نوائے وقت پریس، لاہور
______، ۲۰۰۷ئ، بہانے باز، ادارہ مطبوعات طلبہ، لاہور
______، ۲۰۱۹ئ، آداب زندگی کے، ادارہ مطبوعات طلبہ، لاہور
______،جنوری ۲۰۲۰ئ، آداب زندگی، ادارہ مطبوعات طلبہ، لاہور
عباس، غلام، ایک ٹانگ کا بادشاہ، شیخ غلام علی اینڈ سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ پبلشرز، لاہور
______، اگست ۲۰۱۸ئ، پھول، فضلی سنز، کراچی
عباس،قمر، ڈاکٹر، مئی ۲۰۱۹ء ، ہمدرد نونہال اور مسعود احمد برکاتی، ’سنڈے میگزین‘، روزنامہ ’جنگ‘، کراچی
عبدالرئوف،ڈاکٹر ، مئی ۱۹۸۸ئ، محمد بن قاسم،مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
عبدالعلی، ابصار،۱۹۹۴ء ، بنگلہ دیش کی کہانیاں، سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور
________، اکتوبر ۱۹۹۸ء ، بتاشے، مکتبہ پیام تعلیم، نئی دہلی
عبدالقادر،جنوری ۱۹۹۲ئ، کولمبس ثانی، مشمولہ: ماہنامہ’ آنکھ مچولی ‘،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
______، نومبر ۱۹۹۲ئ، پوچھتا ہوں میں کیمیا کیا ہے، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
______، دسمبر ۱۹۹۲ئ، روح قائد کا شکوہ ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
______، اگست ۱۹۹۳ئ، ہم ایک ہیں، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
______، جولائی ۱۹۹۴ئ، نذرانہ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
______، جون۱۹۹۶ئ، پھول کی فریاد، مشمولہ: ماہنامہ’ آنکھ مچولی ‘،گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
______، ۲۰۱۲ئ، زمین گول ہے، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
______، جون۲۰۱۶ئ، محمدؐ رسول داور، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
عتیق اللہ، ۲۰۰۸ئ، محمد حسین آزاد، اُردو اکادمی، دہلی
عزیزی، شکیل ،مئی۱۹۸۱ئ، دو شہید ، مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
عظیمی، وقار یوسف، اگست ۲۰۱۳ئ، بچوں کے ادب کا بڑا نام مسعود احمد برکاتی، ہفت روزہ’ اخبارِ جہاں‘، کراچی
علی ، سیماں، مئی ۱۹۸۸ئ، ہاتھی، مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
علی، محسن، اکتوبر ۱۹۹۶ئ، کاش کہ ہم سب بھالو ہوتے، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
عنبر چغتائی،دسمبر ۱۹۹۲ئ، شکریہ،مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
عندلیب ،فرح،۲۰۰۸ئ، مسعود احمد برکاتی: شخصیت وفن،کراچی
غازی، محمد مسلم، ۱۹۹۴ئ، بچوں کے مرتضیٰ ساحل، سید پبلشنگ کمپنی، نئی دہلی
فاروقی، شاہ نواز،جون ۱۹۸۸ئ، چاندپیڑ ہوا، مشمولہ: ’ماہنامہ آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
________، جنوری۱۹۹۰ئ، نعت ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
________، اگست ۱۹۹۰ئ، ببلو پٹاخہ عرف پاکستانی، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
________، اکتوبر۱۹۹۰ئ، نعت ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
________، ۲۰۱۹ئ، ایک گھر نہیں بناسکے، منشورات، لاہور
فاروقی، شین، جنوری ۱۹۹۰ء ، ساحلی جھیل کا بھوت، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
فاروقی، قریشہ فاطمہ، ۲۰۱۹ئ، ابو قاسم کے جوتے، فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
فاطمہ،مشیر ،۱۹۶۲ئ، بچوں کے ادب کی خصوصیات،انجمن ترقی اُردو(ہند)،علی گڑھ
فراز، محمد رضا،جون ۲۰۱۷ئ، اُردومیں بچوں کاسائنسی ادب،مشمولہ: ’اُردو ریسرچ جرنل‘، دہلی یونیورسٹی، دہلی
فرخی، اسلم،فروری ۲۰۱۱ئ، بچوں کے مرزا غالب، مکتبہ پیام تعلیم، نئی دہلی
فروغ، رئیس، جنوری تا مارچ ۲۰۱۲ئ، سہہ ماہی ادبیات، اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد
فوق ، محمد الدین، ۲۰۱۸ئ، اخبار نویسوں کے حالات، مرتب: ڈاکٹر طاہر مسعود، انجمن ترقی اردو پاکستان، کراچی
فیض لدھیانوی ، دسمبر۱۹۹۸ئ، قائد کا فرمان، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
قاسم بن نظر، دسمبر ۱۹۹۹ئ، جلی کٹی مرچیں، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
_____، ۲۰۰۷ئ، چچا فلسفی، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
قاسمی،احمد ندیم، جلیبیاں، شیخ غلام علی اینڈ سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ پبلشرز، لاہور
قریشی، سلیم الدین، ۲۰۰۹ئ، دہلی کے اخبارات ورسائل، مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد
قریشی، محمد ادریس، اکتوبر ۱۹۹۱ء ، بن بلائے مہمان، مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
________،۲۰۱۸ئ، چچا حیرت، بچوں کا کتاب گھر، لاہور
قریشی،نثار،۱۹۹۱ء ،صوفی غلام مصطفیٰ تبسم،مقتدرہ قومی زبان،اسلام آباد
کاشف، انور، ڈاکٹر، مئی ۱۹۸۸ئ، فرسٹ ایڈ، مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
کاظمی، حسن ذکی، نومبر۱۹۸۱ئ، پُر اسرار ڈاکٹر ، مشمولہ: ’تعلیم وتربیت‘ ، فیروز سنز، لاہور
کامل، اکرم، اگست ۱۹۸۵ئ، بچوں کے مصنّفین کی ڈائریکٹری، مشمولہ: ماہنامہ، ’کتاب‘، نیشنل بک کونسل آف پاکستان، لاہور
________،دسمبر ۱۹۸۹ئ، سنگ میل پبلی کیشنز، مشمولہ: ماہنامہ، ’کتاب‘، نیشنل بک کونسل آف پاکستان، لاہور
کتاب، ماہنامہ، جنوری ۱۹۷۹ئ، ’بچوں کا ادب نمبر‘، اظہار سنز پرنٹرز، لاہور
کرشن، بال، ستمبر ۲۰۰۰ئ، سنڈریلا، مکتبہ جدید، نئی دہلی
کرن، انیلہ، ستمبر۱۹۸۴ئ، بکرے کا ایکسرے، مشمولہ: مشمولہ: ماہنامہ، ’کتاب‘، نیشنل بک کونسل آف پاکستان، لاہور
کوثر، فرحت، ۲۰۱۸ئ،بچوں کا ادب اور نیر رانی،گورنمنٹ کالج، لاہور
کوہستانی، اعظم طارق، مئی ۲۰۱۳ء ، ایک ملاقات ان کے ساتھ، مشمولہ: ماہنامہ ساتھی، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
__________،نومبر ۲۰۱۵ئ، ایک ملاقات ان کے ساتھ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
__________،جنوری۲۰۱۶ئ، بچوں کے ادب کا ستارہ ڈوب گیا، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
__________، مارچ ۲۰۱۶ء ، ایک ملاقات ان کے ساتھ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
__________،دسمبر ۲۰۱۶ئ، ایک ملاقات ان کے ساتھ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
__________،فروری ۲۰۱۷ئ، پھول کا راز، ادارہ مطبوعات طلبہ، کراچی
__________،۲۰۱۸ئ، The Tale Of Noses، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
کھتری، لوکو مل ایس، ستمبر ۱۹۸۵ئ، عقل مند کاریگر، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
کھوکھر، ضیاء اللہ، ۲۰۰۴ئ، بچوں کی صحافت کے سو سال، عبدالمجید کھوکھر یادگار لائبریری، گوجرانوالہ
کھوکھر، محمد افتخار، ڈاکٹر، ۱۹۸۹ئ، بچوں کے رسائل کا سالانہ جائزہ، دعوۃ اکیڈمی ، اسلام آباد
________، اکتوبر ۲۰۲۱ئ، تحفے کا کمال، مشمولہ: ’بچوں کا اسلام‘، اسلام پبلی کیشنز، کراچی
________، ۱۹۹۷ئ، بچوں کے رسائل کا تجزیاتی مطالعہ، شعبہ بچوں کا ادب، دعوۃ اکیڈمی، اسلام آباد
________،جون ۲۰۱۵ئ، میری زندگی کا مقصد، مشمولہ: ’پیغام ڈائجسٹ ‘،لاہور
________،۲۰۱۳ئ، روشنی کا سفر، شعبہ بچوں کا ادب، دعوۃ اکیڈمی، اسلام آباد
________،صحرا کا جہاز، دارالسلام پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز، لاہور
کیرانوی، پیرزادہ عاشق ، جنوری ۱۹۷۸ء ،ترانۂ علم، مشمولہ:’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
کیہر، عبیداللہ، جولائی۱۹۸۸ئ، آؤ گھومیں دنیا پہلے قس طن طن یہ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
لخت، سعید، اکتوبر۱۹۷۴ئ،منشی منقّٰی نے شیر مارا، مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘،فیروز سنز، لاہور
_____،مئی ۱۹۸۸ئ، ٹیلی وژن،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘،فیروز سنز، لاہور
_____،جون ۱۹۸۹ء ، جگنو اور بندر،مشمولہ:’ ماہنامہ تعلیم وتربیت‘،فیروز سنز، لاہور
_____،۲۰۰۵ئ، حافظ جی،فیروز سنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور
لودھی، اسلم، یکم مارچ ۲۰۲۱ئ، طالب الہاشمی، ’نوائے وقت‘، لاہور
مجیبی، الیا س، ۱۹۵۵ئ، بچوں کے ادب کے پچیس سال، انٹرنیشنل پریس، کراچی
مجیب، محمدجنید،۲۰۱۷ئ، بچوں کا ادب اور نذیر انبالوی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد
مجید، شیما، ۱۹۸۵ئ، بچوں میں مطالعہ کی عادات،مشمولہ: بچے اور ادب ، گلوب پبلشرز، لاہور
محسن، ابرار ،جون ۱۹۸۱ئ، چاند کی بیٹی، مشمولہ :’ہمدرد نونہال‘،ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
محسن،ضیاء اللہ، جولائی ۲۰۲۱ئ، گھبراہٹ نامہ،مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
محمد، سعید، حکیم، ۱۹۹۲ئ، بچوں کے حکیم محمد سعید، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
محمد، ابن آس، نومبر ۲۰۲۱ء ، چوہے کا چاکلیٹ کیک، مشمولہ: ’بچوں کا آشیانہ‘ ،آشیانہ پبلی کیشنز، کراچی
محمد، ابو غازی، اکتوبر ۱۹۹۴ئ، چترال، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
محمود الحسن، ۸ فروری ۲۰۱۵ئ، سعید لخت، روزنامہ ’ایکسپریس‘، سینچری پبلی کیشنز، کراچی
محمود الرحمن، ۱۹۷۰ئ، بچوں کا ادب، نیشنل پبلشنگ ہائوس لمیٹڈ، کراچی
محمود، سید قاسم، اگست ۱۹۸۶ئ، بچوں کے لیے مزید صحت مند اور سائنٹفک تحریروں کی ضرورت، مشمولہ: ماہنامہ، ’کتاب‘،
نیشنل بک کونسل آف پاکستان، لاہور
مسعود، طاہر، اگست ۱۹۹۳ئ، بچوں کے مرزا ادیب، مکتبہ پیام تعلیم جامعہ نگر، نئی دہلی
______،جنوری ۲۰۲۱ئ، انٹرویو:قیوم نظر، مشمولہ:’سنڈے میگزین‘، روزنامہ ’جسارت‘، کراچی
مطبوعات ، ۲۰۲۲ئ، شیخ غلام علی اینڈ سنز (پرائیوٹ لمیٹڈ) پبلشرز، لاہور
مطبوعات، ۲۰۲۰ئ، اسلامک پبلی کیشنز،لاہور
معراج، جولائی ۱۹۸۷ئ، نارنجی بیل، مشمولہ :’ماہنامہ ہمدرد نونہال‘، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
مغل، سلیم ، جنوری ۱۹۸۷ء ، مواصلاتی سیارے، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
______، جنوری ۱۹۹۱ئ،پھولوں والی بستی، مشمولہ:ماہنامہ ’ساتھی‘، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
______،اکتوبر ۱۹۹۶ئ، قصہ کوئز، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
______،مئی ۲۰۱۵ء ، ایک ملاقات ان کے ساتھ، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
ملک، محمداشتیاق ،۲۰۲۰ئ، نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان مطبوعات، نیشنل بک فاؤنڈیشن پاکستان، اسلام آباد
میو، ندیم سبحان، ۲۸ ستمبر ۲۰۱۷ئ،ہیری پورٹر کی مقبولیت اور اُلوؤں کی شامت ،روزنامہ ’ایکسپریس‘، کراچی
ناز، شبیر بیگ، مئی۱۹۹۰ئ، عیدالفطر ، مشمولہ: ’آنکھ مچولی‘، گرین گائیڈ اکیڈمی، کراچی
نظر، قیوم، جون ۲۰۱۸ئ، بلبل کا بچہ، روشنائی ، کراچی
نظیر اکبر آبادی، جون ۱۹۵۱ئ، کلیات نظیر، آسی مطبع پنج کماروارث نول کشور پریس، لکھنو
نگہت، یاسمین، ۱۹۹۸ء ،بچوں کے ادب کی ترقی وترویج میں ہمدرد نونہال کا کردار،شعبہ اردو ،جامعہ کراچی، کراچی
نواز، اقبال، نومبر۱۹۸۱ئ، شیخ غلام علی اینڈ سنز، مشمولہ: ماہنامہ’ کتاب‘، نیشنل بک کونسل آف پاکستان،لاہور
نواز،محمد الیاس، جولائی ۲۰۲۱ئ، خالہ کی گھبراہٹ،مشمولہ:ماہنامہ ’ساتھی‘، مشمولہ: ’ماہنامہ ساتھی‘، ساتھی پبلی کیشنز، کراچی
وحید، تمثیلہ، ۱۹۹۱ئ، میرزا ادیب اور بچوں کا ادب،مشمولہ: ’میرزا ادیب، شخصیت فن‘، مقبول اکیڈمی، لاہور
ورک، اشفاق احمد، ۱۰ نومبر۲۰۲۰ء ، شفیق الرحمن کے سوسال، روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز، لاہور
ہاشمی، طالب، جنوری ۲۰۰۶ئ، چاند کی ہتھکڑی اور دوسری کہانیاں، طہٰ پبلی کیشنز، لاہور
ہمدرد نونہال، ماہنامہ، ماہنامہ، اکتوبر ۱۹۶۵ئ، تمھارا خیال ہے، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________، اکتوبر۱۹۶۵ئ، کچھ کہو… کچھ سنو!، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،نومبر۱۹۶۵ئ، ان الفاظ کے معنی کیا ہیں،ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،مئی ۱۹۶۷ئ، مسجد قرطبہ:عظمت وشوکت کا نشان، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،جولائی ۱۹۷۳ئ، رنگ برنگی پھلجڑیاں، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،مئی ۱۹۷۸ئ، حلقہ دوستی، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،جون ۱۹۷۸ئ، نونہال ادیب، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________، اگست۱۹۷۸ئ، اخبار نونہال، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،فروری۱۹۸۰ئ، نونہال لُغت، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،جون ۱۹۸۱ئ، ہنسو بچو ہنسو،ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،جنوری ۱۹۹۰ئ، دانہ دانہ، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،فروری۱۹۹۰ئ، گل دستہ، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،مارچ۱۹۹۰ئ، نونہال لُغت، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________، اپریل ۱۹۹۰ئ، آدھی ملاقات، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،مئی۱۹۹۰ئ، میری پسند کی نظم، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،ستمبر ۱۹۹۰ئ، کھل کھلائیے، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________، اکتوبر۱۹۹۰ئ، مسکراتی لکیریں، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________، جنوری ۱۹۹۵ئ، پھول پھول خوشبو، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________، اکتوبر۱۹۹۸ئ، اور لیمپ بجھا رہا،ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________، دسمبر ۲۰۰۷ئ، اس شمارے میں کیا کیا ہے؟، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________، جولائی۲۰۱۰ئ، ہنسی گھر، ہمدرد فاؤنڈیشن پریس، کراچی
__________،جولائی۲۰۲۱ئ، خاص شمارہ، آرجے بلیو کمیونی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، کراچی
برقی مآخذ
عنایت-علی-خانhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
کتابیات-حکیم -محمد-سعیدhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
https://akhterabas.com/introduction
مسعود-احمد-برکاتیhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
حکیم-محمد-سعیدhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
قیوم -نظرhttp://naatkainaat.org/index.php/
قیوم -نظرhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
/18-Nov-2015/430250 /www.nawaiwaqt.com.pk:https
http://irak.pk/the-death-of-allama-talib-hashmi/
http://www.nbf.org.pk/about
http://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/professor-hamid-hasan-qadri
https://islamicpublications.pk/about-us/
https://sangemeel.shop/collections/childrens-books
https://urdu.geo.tv/latest/227503-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan/2011/04/110429_a_hameed_dies_rwa
https://www.bbc.com/urdu/science/2013/01/130123_lullabies_history_zs
https://www.dawn.com/authors/418/rauf-parekh
https://www.dawn.com/news/724066
https://www.express.pk/story/948242/
https://www.hilal.gov.pk/urdu-article/detail/Mjg5Mw==.html
https://www.rekhta.org/authors/mirza-adeeb/profile?lang=ur
https://www.rekhta.org/authors/saeed-lakht/ebooks?lang=ur
https://www.rekhta.org/authors/shafiqur-rahman/ebooks?lang=ur
https://www.rekhta.org/authors/talib-al-hashmi/ebooks?lang=ur
https://www.rekhta.org/publishers/dawah-academy-islamabad/ebooks?lang=ur
https://www.rekhta.org/publishers/sang-e-meel-publications-lahore/ebooks?lang=ur
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2017-11-15/news-1289847.html
https://en.wikipedia.org/wiki/Monthly_Sathee
https://ferozsons.com.pk/product-category/childrens-books
https://poetbiography.wordpress.com/2015/03/09/tanveer-phool
https://www.highlightskids.com/
https://www.humsub.com.pk/238110/dr-rafi-mustafa-5
https://www.rekhta.org/authors/akhtar-abbas/ebooks?lang=ur
https://www.rekhta.org/publishers/islamic-publications-lahore/ebooks
نعیم -احمد- بلوچhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
https://ferozsons-labs.com/about-us/?lang=ur
https://sangemeel.shop/
https://sangemeel.shop/collections/childrens-books
https://islamicpublications.pk/about-us/
https://dailypakistan.com.pk/07-Nov-2016/473531
https://www.dawn.com/news/1452676
https://www.rekhta.org/authors/naeem-ahmad-baloch/ebooks?lang=ur
248950/gohar-taj-94/https://www.humsub.com.pk
http://alsharia.org/iftikhar-khokhar
:http://www.bio-bibliography.com/authors/view/698
https://www.euppublishing.com/toc/ircl/15/1
https://www.nawaiwaqt.com.pk/22-Dec-2018/958925
https://www.youtube.com/watch?v=_43JPVvts54
چاچا-صدر-دینhttps://roshnai.com
ماہنامہ_ساتھی https://ur.wikipedia.org/wiki/
ابن-آس-محمدhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
ابن-آس-محمدhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
احمد -حاطب- صدیقیhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
اشتیاق -احمدhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
اے_ حمید(مصنف)https://ur.wikipedia.org/wiki/
تنویر-پھولhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
ثاقبہ-رحیم-الدینhttp\\urdukahani.org\
شاہنواز-فاروقیhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
شفیق -الرحمنhttps://ur.wikipedia.org/wiki/
www.satheemagazine.com