اعظم طارق کوہستانی
محمد فیصل شہزاد
اعظم طارق کوہستانی محترم دوست شہرزرنگار کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کا اصلی نام ’’محمد طارق خان‘‘ ہے۔ بچوں کے ادب میں ’’پاکستان میں بچوں کے اُدرو رسائل: 1971 تا 2000‘‘کے موضوع پر ایم فل کرچکے ہیں۔ آپ کی پہلی تحریر ’فاتح اندلس‘ ۲۰۰۷ء میں شائع ہوئی۔ اس کے بعد تواتر سے بچوں اور بڑوں کے لیے لکھا۔ سو سے اوپر کہانیاں اور اخباری کالمز لکھے اور متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔آپ ’’ماہنامہ گوگو‘‘ اور ’’ماہنامہ سم سم‘‘ میں بھی اسسٹنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ۲۰۱۴ء میں ماہنامہ جگمگ تارے اور ۲۰۱۶ء میں ماہنامہ ساتھی کے مدیر بنے۔
لڑکیوں کے لیے شائع ہونے والا میگزین ’’کھلتی کلیاں‘‘ میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اِس وقت چھوٹے بچوں کے رسالے ’’بچوں کا آشیانہ‘‘ اور کارپوریٹ سیکٹر میں چیزاَپ شاپنگ سٹی کے میگزین ’’چیزاَپ ڈائری‘‘ کے مدیر ہیں۔ بچوں کے لیے دو کتابیں ’’پھول کا راز‘‘ اور ’’انعامی لائبریری‘‘ کے مصنف ہیں جبکہ متعدد کتابیں آپ نے مرتب بھی کی ہیں۔