skip to Main Content

آپ کا نوکر ہوں کچھ بینگنوں کا نوکر نہیں

……………………………………….

مطلب اوراستعمال:

……………………
آپ کی ہاں میں ہاں ملاتا ہوں۔آپ جو کچھ کہتے ہیں اس کی تائید کرتا ہوں۔مجھے جھوٹ سچ سے کوئی مطلب نہیں۔اپنے مالک یا حاکم کی جی حضوری کرنے والے کے لیے یہ کہاوت کہی جاتی ہے۔اس کہاوت سے متعلق اکبر بادشاہ اور بیربل کے مابین گفتگو مشہور ہے۔

پس منظر:

…………
ایک دن اکبر بادشاہ اپنے دربار میں بینگن کی برائی بیان فرما رہے تھے جو کچھ اس قسم کی تھی کہ بینگن بھی کوئی ترکاری ہے؟مضر صحت،سیاہ،کالاکلوٹا،بے ڈول وغیرہ وغیرہ۔بیربل ہاں میں ہاں ملاتے جاتے تھے اور برابر کہے جارہے تھے کہ حضور آپ صحیح فرما رہے ہیں۔دوسرے روز جب اکبر بادشاہ اپنے دربار میں تشریف لائے اور درباریوں کے سامنے بینگن کی تعریف کے پُل باندھنے لگے تو ہاں میں ہاں ملانے اور جی حضور، جی حضور کہنے والوں میں بیر بل سب سے آگے تھے۔اکبر بادشاہ متعجب ہو کر سوچنے لگے کہ جب میں کل بینگن کی برائی کر رہاتھا تو بیربل ہاں میں ہاں ملا رہے تھے اور آج جب بینگن کی تعریف کر رہا ہوں تو بیربل جی حضور ، جی حضور کررہے ہیں۔انہوں نے بیر بل سے اس کا سبب جاننا چاہا توبیر بل نے بڑے ادب و احترام سے کہا۔’’حضور آپ کا نوکر ہوں،کچھ بینگنوں کانوکر نہیں۔‘‘

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top