skip to Main Content
چین کی پہلی مسجد ۔۔۔ ہوائشنگ مسجد

چین کی پہلی مسجد ۔۔۔ ہوائشنگ مسجد

چین میں ہوائشنگ کی مسجد تیرہ سو سال پرانی ہے۔ ہوائشنگ کی مسجد چین کا دورہ کرنے والے پہلے اسلامی وفد نے ۶۳۰ء میں بنوائی تھی جو اسلام کا عرب میں بھی بالکل ابتدائی دور تھا۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد میں بنائی گئی۔ چینی زبان میں ہوا ئشنگ کا مطلب ہے ’’باباکی یاد میں۔‘‘ اسی لیے اس مسجد کا نام ہوائشنگ پڑا۔ مسجد ہوائشنگ چین کی پہلی مسجد ہے۔ یہ ۳۵۴۷ مربع گز کے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ مسجد کی چھے اہم عمارتوں میں سے ایک روشنی کا مینار ہے جو دریا میں مچھیروں کی راہ نمائی کرتا ہے۔ یہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ (Guangdong) میں واقع ہے اور ہانگ کانگ سے صرف ۱۲۰ ؍کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس مسجد کے بے شمار دوسرے نام بھی ہیں مثلاً مسجد گوانگ ڑو، مسجد گوانگ تاسی، لائٹ ٹاور مسجد۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top