skip to Main Content
ٹالسائی

ٹالسائی

کائونٹ لیو ٹالسٹائی 9 ستمبر 1828 کو روس کے صوبہ تولا میں پیدا ہوا۔ مقام پیدائش کا نام لیسنا پولیانا ہے۔ اس کا خاندان معزز اور دولت تھا۔ اس لیے ٹالسٹائی کی جوانی بہت چین آرام سے گزری۔ 1844 سے 1847 تک کازان یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ پھر اسے فوجی زندگی کا تجربہ بھی ہوا۔ چار سال کی اس مدت میں اس نے کئی ناول اور نظمیں لکھیں۔ جنگ کے بعد ٹالسٹائی نے فوج سے استعفیٰ دے دیا۔
1862 میں اس نے اٹھارہ سال کی ایک لڑکی سوفی بہرس سے شادی کی اور اسی سے ٹالسٹائی کو اپنے سب سے بڑے ناول ایناکیرے نینا کا مواد حاصل ہوا۔ جس میں اس نے ایک ناخوشگوار شادی کی المیہ کہانی لکھی ہے۔ دس سال پہلے اس نے نپولین کی روسی مہم کا حال وار اینڈ پیس کے نام سے لکھا تھا یہ وہ ناول ہے، جس نے اس کو دنیا کے ایک بڑے ناول نگار کی حیثیت سے مشہور کردیا۔
20نومبر 1910 کو ٹالسٹائی کو ایک ریلوے اسٹیشن پر نمونیا ہوا اور اسی سے اس کا انتقال ہوگیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top