skip to Main Content
ولیم کیکسٹن

ولیم کیکسٹن

ٹائپ سے چھاپنے کی اصلی مشین کا موجد تو گوٹن برگ تھا، لیکن ولیم کیکسٹن 1471 میں کسی کاروبار کے سلسلے میں انگلستان سے کولون گیا تو اس نے وہاں چھپائی کا فن سیکھ لیا، کیکسٹن تیس برس تک بروخز میں رہا، جو اس زمانے میں تجارت کا بہت بڑا مرکز تھا، وہیں اس نے اپنا پہلا چھاپہ خانہ قائم کیا اور اپنی پہلی کتاب چھاپی۔ یہ 1474 یا 1475 کا ذکر ہے۔ انگلستان واپس آکر کیکسٹن نے ویسٹ منسٹر میں ایک مطبع قائم کیا اور سب سے پہلی انگریزی کتاب13 دسمبر 1476 کو چھاپی۔ اس کے بعد پندرہ سال کی مدت میں اس نے بیسیوں اور کتابیں چھاپیں اور خود ہی اس کو مرتب کیا۔ اس کے علاوہ بائیس کتابوں کا ترجمہ کیا، کیکسٹن کی چھاپی ہوئی کل کتابوں کی تعداد 99 ہے۔ 1491 میں کیکسٹن کا انتقال ہوگیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top