skip to Main Content
والٹیئر

والٹیئر

اٹھارھویں صدی کے اس فرانسیسی طنز نگار نے اسی قسم کی طوفانی زندگی بسر کی جیسی اس کے مشہور کردار کینیدئے نے کی تھی۔ اس نے بعض معزز اور اہم اشخاص کو اپنے بے پناہ طنز کے تیروں کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے کئی بار قید خانے جانا پڑا۔ وہ زبان قلم کی قوت سے جن لوگوں کو اپنا دوست بنالیا کرتا تھا،انہی کو زبان و قلم کی تیزی سے دشمن بنالیتا تھا۔
اس کا اصلی نام فرانکوماری آروے تھا۔ 21 نومبر 1694 کو پیرس میں پیدا ہوا اور جسیویٹ کالج میںتعلیم پائی۔ ایک دفعہ اس نے نائب السلطنت کی توہین کر ڈالی، جس کی پاداش میں وہ شہر بدر بھی کیا گیا اور گیارہ مہینے باستیل کے جیل خانے میں بھی بسر کرنے پڑے۔ رہائی کے بعد اس نے اپنا سب سے پہلا المیہ 1718 میں ایڈیپ کے نام سے لکھا جو بے حد کامیاب ہوا۔ اس موقع پر اس نے والٹیئر کا نام اختیار کیا۔ 1723 میں اس نے شاہ ہنری چہارم کے متعلق ایک جنگی نظم لکھی جس میں مذہبی آزاد خیالی کی حمایت اس زور شور سے کی کہ حکام نے اس کو فرانس میں شائع کرنے کی اجازت نہ دی۔ بعد میں والٹیئر جلاوطن کرکے انگلستان بھیج دیا گیا۔ 30 مئی 1778 کو والٹیئر کا انتقال ہوگیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top