skip to Main Content

عمارت کیسے بنتی ہے؟

آپ نے تعمیرات(Construction)کے بارے میں تو سنا ہوگا اور دیکھا بھی ہوگا، لیکن سمجھ نہیںآیا ہوگا کہ یہ پیلی ٹوپی والے لوگ اتنی بڑی بڑی عمارات کیسے بنالیتے ہیں۔چلیے ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ تعمیرات کا کام کس طرح کیا جاتا ہے۔
تعمیرات ایک ایسا عمل ہے جس میں مختلف چیزوں کو جوڑ کر ایک بڑی چیز بنائی جاتی ہے،جیسے گھر کی تعمیر، اونچی عمارات، پُل، بند، سڑک اور سمندری جہاز وغیرہ کی تعمیر ۔
تعمیر کا قدیم طریقہ:
قدیم زمانے کے لوگوں کے پاس تعمیرات کے لیے کرینیں اور اوزار وغیرہ نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی اس وقت کمپیوٹرائز طریقے سے نقشے بنائے جاتے تھے، بلکہ وہ لوگ اپنے گھر وغیرہ بنانے کے لیے زیادہ تر قدرتی چیزوں جیسے لکڑی ،پتھر، گھاس پھوس اور چکنی مٹی وغیرہ کا استعمال کرتے تھے۔لیکن آپ کو یہ جان کر بڑی حیرانی ہوگی کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح کی قوم کو اتنی صلاحیتیں عطا کی تھیں کہ وہ محدود وسائل ہونے کے باوجود پہاڑوں کو تراش کر ان میں گھر بناتے تھے۔
زمانے کی ترقی: 
لیکن جیسے جیسے انسانی تمدن نے ترقی کی، تعمیرات کا یہ فن بھی ترقی کرنے لگا۔احرامِ مصر تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے، ان کی تعمیر کے لیے بڑے پیمانے پر مزدوروں اور ریاضی دانوں نے کام کیا۔
جدید تعمیرات:
سن ۱۸۰۰ء کے بعد تعمیرات کے لیے جدید طریقے استعمال کیے جانے لگے اور اسٹیل ،کنکریٹ اور کرینوں کا استعمال بڑھنے لگاجن کی مدد سے بلند و بالا عمارات تعمیر کی جانے لگیں۔
عمارت کی تعمیر: 
عمارت کی تعمیر دو مرحلوں میں کی جاتی ہے۔ پہلے مرحلے میں اس کی بنیاد بنائی جاتی ہے تاکہ عمارت کے ڈھانچے کو سہارا دیا جاسکے۔ بنیاد جتنی مضبوط ہوگی عمارت کا ڈھانچہ اسی قدر مضبوط ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ عمارت کی تعمیر کا ہو تا ہے جس میں مضبوط مٹیر یل اسٹیل اور کنکریٹ کا استعمال کا کیا جاتا ہے۔ عمارت کا ڈھانچہ اسٹیل سے بنایا جاتا ہے جس کے بعد کنکریٹ کی دیواریں کھڑی کی جاتی ہیں اور مزید چیزوں کے اضافے کے بعد آخر میں چھت ڈالی جاتی ہے۔
* اینٹ کا استعمال پہلی بار ۶۰۰۰ ق م میں فلسطین میں ہوا
*عمارتی سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے کرین کا استعمال کیا جاتا ہے
*اسٹیل کے فریم کو نٹ بولٹ کی مدد سے جوڑا جاتا ہے
*اسٹیل کا فریم بنانے کے بعد کنکریٹ کا ٖفرش بچھایا جاتا ہے
*ڈھانچہ کھڑا کردینے کے بعد کنکریٹ کی دیواریں کھڑی کی جاتی ہیں

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top