skip to Main Content
شارلمین

شارلمین

شارلمین 742 یا 743 میں 2 اپریل کو پیدا ہوا اور 798 میں اپنے بھائی کارلومن کے شریک کی حیثیت سے فرانسیسیوں کا حکمران بنا اور جب کارلومن 771 میں وفات پاگیا تو شارلمین بلاشرکت غیرے بادشاہ بن گیا اور 46 سال تک حکومت کرتا رہا۔
اس کی فوجیں اس قدر طاقت ور اور اس کی فوجی قابلیت اس قدر مانی ہوئی تھی کہ اس کے مخالف شاذو نادر ہی میدان جنگ میں اس کا مقابلہ کرتے تھے۔ سیکسن لوگ اس کے جانی دشمن تھے۔ وہ تینتیس برس تک ان کی طرف سے برابر اندیشہ مند رہا لیکن صرف دو لڑائیوں میں انہوں نے اس کا حقیقی مقابلہ کرنے کی جرات کی۔
جس شخص نے بارہ مختلف قوموں کے خلاف 53 لڑائیں لڑی ہوں، اس کی ناموری کے لیے اس کے فوجی کارنامے ہی کافی ہیں، لیکن شارلمین کوئی معمولی آدمی نہ تھا۔ وہ ایک بہادر سپاہی اور بہت بڑا سیاست دان تھا، جس نے مغربی رومن قلمرو کو سیاسی طور پر متحد رکھا، اس کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اس نے دینی و دنیاوی علوم کی خدمت کے لیے یورپ کی رگوں میں تہذیب کا خون دوڑائے رکھا اور بالآخر اسی خون میں احیائے علوم کی تحریک نے نئی روح پھونکی۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top