skip to Main Content
جامع مسجد الصالح

جامع مسجد الصالح

جدید اسلامی فنِ تعمیر کانمونہ یہ مسجد یمن کے شہر صِنعا کے جنوب میں واقع ہے جس کا افتتاح سن۲۰۰۸ء میں کیا گیا۔ مسجد اپنے طرزِ تعمیر اور خوبصورتی میں مسجدِ حرام سے مماثلت رکھتی ہے۔اس کے تعمیراتی کام میں مختلف اقسام کے رنگ برنگے پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے اور دیواروں پر انتہائی خوبصورتی اور نفاست کے ساتھ قرآنی آیات نقش بند کی گئی ہیں۔مسجد کے وسیع و عریض صحن میں تقریباً چوالیس ہزار نمازیوں کی گنجائش موجود ہے ۔ خواتین کے لیے علیحدہ سے جگہ مختص کی گئی ہے، جہاں بیک وقت دو ہزار خواتین نماز پڑھ سکتی ہیں۔اس مسجد کے پانچ بڑے گنبد، پندرہ بڑے دروازے اور چھ مینار ہیں جن میں سے چار کی لمبائی ۱۶۰ میٹر جبکہ دو کی لمبائی ۱۰۰ میٹر ہے۔اس کے علاوہ مسجد میں ایک ضخیم لائبریری اور ایک مدرسہ بھی موجود ہے جہاں پر چھ سو طلبہ قرآن کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔مسجد کی تعمیر میں تقریباً ۶۰۰ ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ہر سال سیکڑوں سیاح اس مسجد کا دورہ کرنے آتے ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے انتہائی مؤثر اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top