skip to Main Content

تھپڑ اور خبر

ایک دفعہ ایک شیر اور بندر کے درمیان دوستی ہوئی۔ ایک دن شیر نے مذاق میں بندر کو کہا ’’چلو ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے ہیں‘‘۔ بندر نے جواب دیا ’’آقا پہلے میں آپ کو ماروں گا، کیونکہ آپ کے تھپڑ سے تو میں مرجاؤں گا‘‘۔
یہ کہتے ہوئے بندر نے شیر کو تھپڑ مارا اور بھاگ گیا اور ایک دفتر میں گھس کر کپڑے پہن کر اخبار ہاتھ میں لے کر کرسی پر بیٹھ گیا۔ جب شیر آیا تو پوچھا ’’بھائی آپ نے ادھر سے کسی بندر کو تو گزرتے ہوئے نہیں دیکھا‘‘۔
بندر نے جواب دیا ’’ہاں دیکھا ہے جس نے آپ کو تھپڑ مارا تھا‘‘۔
شیر (حیران ہوکر) ’’تم کو کیسے پتہ چلا؟‘‘
بندر: ’’سر اخبار میں یہ خبر چھپی ہے‘‘۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top