skip to Main Content
بے چاری بکری

بے چاری بکری

محمد الیاس نواز

……………………

سرائیکی ادب سے

……………………

بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ جب کسی سے بات کرتے ہیں تو یوں سمجھ لیجئے کہ لپٹ جاتے ہیں ،چپک جاتے ہیں یااٹک جاتے ہیں،اور انکی گفتگو اتنی طویل اور بے مزہ ہوتی ہے کہ سامنے والا بیزار ہو جاتا ہے اور وہ جان چھڑانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے مگر جان نہیں چھوٹتی ۔ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب گاؤں کا ایک جوان بکری لئے گلی سے گزررہا تھا کہ اسی قسم کی طبعیت کے مالک ایک بزرگ سے اسکی ملاقات ہوگئی،گفتگوملاحظہ فرمائیے:

بزرگ:کس سے خریدی؟
جوان:رحیمو سے۔
بزرگ:کتنے کی؟
جوان:پچیس سو کی۔
بزرگ:گھرکی پلی ہوئی ہے؟
جوان:جی جناب۔
بزرگ:بیٹا دانت کتنے ہیں؟
جوان:چار۔
بزرگ:کتنی بار بچے دے چکی ہے؟
جوان:تین بار
بزرگ:آخری بار کب دئیے تھے؟
جوان:چند دن پہلے
بزرگ:ایک دیا تھا یا دو؟
جوان:دو
بزرگ:نر ہیں یا مادہ؟
جوان:ایک نر ایک مادہ
بزرگ:کمزور ہیں یا صحت مند؟
جوان:صحت مند
بزرگ:پالوگے،بیچوگے یا پلنے کیلئے دو گے؟
جوان:خود پالوں گا۔
بزرگ:خریدے ہوئے کتنے دن ہوئے ہیں؟
جوان:پندرہ دن۔
بزرگ:اندر باندھتے ہو یا باہر؟
جوان:کبھی اندر کبھی باہر
بزرگ:باہر دھوپ میں یا چھاؤں میں؟
جوان:کبھی دھوپ میں ،کبھی چھاؤں میں۔
بزرگ:نرم جگہ پر یا سخت جگہ پر؟
جوان:نرم جگہ پر
بزرگ:نیچے ریت ڈالتے ہو یا خشک گوبر؟
جوان:خشک گوبر
بزرگ:دودھ خود دوہتے ہو یا بیگم؟
جوان:خود
بزرگ:مٹی کے برتن میں یا اسٹیل کے؟
جوان:اسٹیل کے
بزرگ:بدکنی ہے یا شریف ہے؟
جوان:شریف
بزرگ:دودھ کتنا دیتی ہے؟
جوان:دوکلو
بزرگ:دہی جماتے ہو یا بیچتے ہو؟
جوان :دہی جماتے ہیں
بزرگ:دہی کھالیتے ہو یا لسی بناتے ہو؟
جوان:لسی بناتے ہیں۔
بزرگ:مکھن کتنا نکلتا ہے؟
جوان:دوچھٹانگ
بزرگ:مکھن کھالیتے ہو یا گھی بناتے ہو؟
جوان:گھی بناتے ہیں
بزرگ:کتنے دن بعد کھی کا کلو جمع ہو جاتا ہے؟
جوان:آٹھویں،دسویں دن
بزرگ:گھی کھاتے ہو یا بیچتے ہو؟
جوان:بیچ دیتے ہیں۔
بزرگ:کتنے روپے کلو؟
جوان:ڈیڑھ سو روپے کلو
بزرگ:کھانے کو ٹہنیاں تو دیتے ہو گے؟
جوان:جی ہاں
بزرگ:اپنے درخت کی یا خریدی ہیں؟
جوان :خریدی ہیں
بزرگ:کس سے خریدی ہیں؟
جوان:سردار اکرم خان سے۔
بزرگ:کون سے باغ سے؟
جوان:شمالی باغ سے۔
بزرگ:کس درخت کی ہیں؟
جوان:بیری کے درخت کی
بزرگ:کانٹوں والی ہیں یا صاف ستھری؟
جوان:صاف ستھری۔
بزرگ:جنگلی بیری ہے یا خود لگائی ہوئی؟
جوان:خودلگائی ہوئیْ
بزرگ:پتے چھوٹے ہیں یا بڑے؟
جوان:بڑے
بزرگ:ٹہنیاں توڑنے روزانی جاتے ہو یا ایک دوسرے دن؟
جوان:ایک دن چھوڑکے
بزرگ:اکیلے جاتے ہو بیٹا بھی ساتھ جاتا ہے؟
جوان:بیٹا بھی ساتھ ہوتا ہے۔
بزرگ:بکری کو دانے بھی دیتے ہوگے؟
جوان :جی جناب
بزرگ:گندم کے یا جوار کے؟
جوان:گندم کے
بزرگ:ثابت یادلیّہ بناکے؟
جوان:ثابت
بزرگ:بھگوکے یا خشک؟
جوان:خشک
بزرگ:اس سے بدہضمی تو نہیں ہوتی؟
یہ سن کرجوان پھٹ پڑا اور بولا’’ بکری کو ہونہ ہو،مجھے ضرور آپکی گفتگو سے بد ہضمی ہوگئی ہے ،بزرگو!آپ گھر تشریف لے جائیے،میں کل آپکو آپکے گھر پر ہی بکری کی پوری کتاب لکھ کر دے جاؤں گا‘‘۔یہ سن کر بڑے میاں نے ناراضگی سے فرمایا’’میاں !تم تو غصہ ہی کرگئے ہو،کونسا ہم نے جاگیر مانگ لی؟بکری کے بارے میں پوچھا ہی تو ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top