skip to Main Content
بیت المکرم مسجد

بیت المکرم مسجد

بیت المکرم مسجد بنگلہ دیش کی قومی مسجد ہے جو دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع ہے۔ ۱۹۵۹ء میں مسجد کے لیے ’’بیت المکرم مسجد کمیٹی‘‘ قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی نے پرانا ڈھاکہ اور نیا ڈھاکہ کے درمیان مسجد بیت المکرم کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ مسجد کی تعمیر ۱۹۶۸ء میں مکمل ہوئی۔ مسجد بیت المکرم میں ۴۰ ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد کو روایتی مساجد کے برعکس جدید طرز پر تعمیر کیا گیا اور روایتی مساجد کی طرح اس پر گنبد نہیں بنایا گیا جو مسجد کوایک منفرد حیثیت دلاتا ہے۔ یہ مسجد خانہ کعبہ سے ملتی جلتی ہے اس لیے بھی اسے دنیا بھر میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔ مسجد بیت المکرم میں اب تک ۷ علماء امامت کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ مسجد کے پانچویں خطیب مولانا عبیدالحق نے سب سے زیادہ عرصہ (۱۹۸۴ء سے ۲۰۰۷ء) مسجد میں امامت اور خطابت کی۔ جبکہ تیسرے خطیب مفتی سید محمدعمیم الاحسان برکتی(۱۹۶۴ء تا ۱۹۷۴ء) جو کہ سید بھی تھے اور فقہ،حدیث اور تفسیر کے موضوعات پر ۲۰۰ سے زیادہ کتب کے مصنف بھی تھے۔ مولانا عبید الحق کی وفات (۲۰۰۷ء) کے بعد ۲ سال حافظ مفتی محمد نورالدین(۲۰۰۷ء تا ۲۰۰۹ء) قائم مقام امام رہے جبکہ پروفیسر مولانامحمد صلاح الدین ۲۰۰۹ء سے اس ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں۔ دیگر خطیبوں میں مولانا عبدالرحمن (۱۹۶۳ء)، مولانا جعفر احمد عثمانی(۱۹۶۳ء تا ۱۹۶۴ء)،مفتی مولانا عبدالمعز(۱۹۷۴ء تا ۱۹۸۴ء) شامل ہیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top