skip to Main Content

انسان اور انسانیت

اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ میں خدا سے محبت کرتا ہوں لیکن وہ اپنے بھائی سے نفرت کرتا ہے تو وہ جھوٹا ہے اور مکار ہے کیونکہ جب وہ آنکھوں سے نظر آنے والے انسان سے برا سلوک کرتا ہے تو نادیدہ خدا سے محبت کس طرح کر سکتا ہے؟(حضرت عیسیٰ ؑ )

 

جو شخص انسانوں کے حقوق ادا کر سکتاہے وہ خدا کے حقوق ادا کرنے کا بھی اہل ہوتا ہے۔(حضرت علیؓ)

 

کسی قوم کی دولت،کپڑا،لوہاسونا نہیں بلکہ قابل انسان ہیں۔(ماؤزے تنگ)

 

اگر تجھے دوسروں کی تکلیف کا احساس نہیں ہے تو تُو اس قابل نہیں کہ تجھے انسان کہا جائے۔(شیخ سعدی)

 

جو واقعی انسان ہوتا ہے وہ مرنے ے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔(فیثاغورث)

 

انسانیت کی خدمت کرنا اور وہ بھی بے لوث،انسانیت کی معراج ہے۔(مہاتما بدھ)

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top