skip to Main Content

اندھے نے راہ پوچھی، کنویں میں جا گرا

اندھے نے راہ پوچھی، کنویں میں جا گرا

………………………………………..

مطلب اوراستعمال:

……………………

جب کوئی شخص کسی نادان یا احمق کو ہدایت دے،اس کی راہبری کرے اور اس کے فائدے کی باتیں بتائے مگر وہ اپنی لاعلمی اور نادانی کے سبب فائدے کی جگہ نقصان اٹھائے تو اس کہاوت کا اس پر اطلاق ہوتا ہے۔

 

پس منظر:

………..

اس کہاوت کے پس منظر میں ایک چھوٹی سی حکایت ہے جو اس طرح ہے:
ایک اندھے نے کسی نیک شخص سے کہیں کا راستہ پوچھا۔اس نے اندھے کو صحیح راستہ بتا دیا۔ اندھا اپنی سمجھ کے مطابق اس کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا۔لیکن کچھ دور جانے کے بعدوہ ایک کنویں میں گر گیا۔اگر وہ اپنی سمجھ کے بجائے نیک آدمی کے بتائے ہوئے راستے پر چلتایا خود سمجھ دار ہوتا تو یہ حادثہ پیش نہ آتا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top