skip to Main Content
افریقہ کی پہلی مسجد ۔۔۔ مسجد عمرو بن العاص

افریقہ کی پہلی مسجد ۔۔۔ مسجد عمرو بن العاص

مسجد عمرو بن العاص افریقہ کے پورے علاقے اور مصر میں قائم کی جانے والی پہلی مسجد ہے۔ یہ مسجد مصر کے فسطاط شہر میں مسلمانوں نے مصر فتح کرنے کے بعد تعمیر کی تھی۔ اس مسجد کو مسجد فتح، مسجد عتیق اور تاج الجوامع بھی کہا جاتا ہے۔ جامع عمرو بن العاص دریاے نیل کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ سال ۵۶۴ھ میں صلیبیوں کی مسلم ممالک پر یلغار کے بعد وزیر شاور کو فسطاط شہر پر صلیبیوں کے قبضہ کا خوف ہوا تو اس نے دفاع کی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے فسطاط شہر میں دانستہ آگ لگادی جس کے نتیجے میں پورا فسطاط شہر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔مسجد عمروبن العاص بھی آتشزدگی کا شکار ہوئی۔ جب صلاح الدین ایوبی نے مصر کو اپنی حکومت میں شامل کیاتو سال ۵۶۸ھ میں مسجد عمر وبن العاص کی تعمیر نو کا حکم صادر کیا لہٰذا مسجد کے سامنے والے حصہ اور محراب کبیر کی تعمیر نو کی گئی اس میں سنگ مرمر استعمال کیا گیا اور اس پر مختلف نقوش نقش کیے گئے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top